نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے تبلیغی اجتماع میں ہزاروں افراد سمیت کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔
یہ اللہ کے دین کی برکت اور کمال ہے کہ دنیا کی شہرتوں کو سمیٹے لوگ بھی جب اللہ کے راستے میں نکلتے ہیں تو مزید کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہے۔ کراچی تبلیغی اجتماع میں @SAfridiOfficial کی شرکت۔ Via @ArifMehmoodPAK #shahidafridi pic.twitter.com/4hKWIqbYdW
— TEAM AFRIDI (@TEAM_AFRIDI) February 12, 2023
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی اختتامی دعا میں شرکت کی۔سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ جن میں وہ چائے پیتے اور آرام کرتے نظر آرہے ہیں۔