ہفتہ, مارچ 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

پہلی سعودی خاتون کی خلانوردی کا منصوبہ

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 25, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
پہلی سعودی خاتون کی خلانوردی کا منصوبہ
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ریاض(ایجنسیاں):سعودی عرب کی خلائی تحقیقی ایجنسی ایک امریکی خلائی ادارے ایکسیوم کے ساتھ مل کر اگلے برس پہلی سعودی خاتون کو خلا میں بھیجنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ اگر سب طے شدہ منصوبے کے مطابق رہا تو اگلے برس سعودی خلانورد خاتون خلا کے لیے روانہ کر دی جائے گی۔ جرمن خبر رساں ادارہ ڈوئچ ویلے کی خبر کے مطابق سعودی عرب نے خلانوردی کا پروگرام شروع کیا ہے، جس کے تحت وہ دو شہریوں کو اگلے برس تک خلا میں بھیجنا چاہتا ہے، سعودی اعلان کے مطابق ان دو میں سے کم از کم ایک خلانورد ایک خاتون ہو گی۔ یہ مشن امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں قائم ایکسیوم اسپیس نامی ادارے کی معاون سے مکمل کیا جائے گا۔
ایکسیوم اسپیس کے صدر مائیکل سفیرڈنی نے ایک بیان میں کہا، ”خلا تمام انسانیت کی میراث ہے، ایکسیوم اسپس سعودی اسپس کمیشن کے ساتھ مل کر ایک سعودی خاتون سمیت خلانوردوں کی تربیت اور پرواز کے اس نئے منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
سن 1985 میں سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان السعود پہلے ہی امریکہ کے ڈسکوری مشن کے ذریعے زمین کے آربٹ کا سفر کر چکے ہیں۔ تاہم امریکہ یا کئی دیگر ممالک کے مقابلے میں سعودی عرب میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں روایتی طور پر کم حقوق حاصل رہے ہیں۔ یہ بات اہم ہےکہ سعودی خواتین پر سن 2018 تک گاڑی چلانے پر پابندی عائد رہی ہے۔ ایسے حالات میں کسی سعودی خاتون کی خلانوردی کا منصوبہ ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
امریکی کمپنی ایکسیوم اس سے قبل ایک پرائیویٹ عملے والے مشن کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پہنچا چکی ہے۔ اس پرواز کا نام اے ایکس ون تھا، جس میں پیسے دے کر خلا میں پہنچنے کے خواہش مند تین افراد کے علاوہ ایکسیوم کے ایک کارکن (ناسا کے سابقہ خلانورد) مائیکل لوپیز الگیریا شامل تھے۔ یہ افراد اسپیس ایکس کے ڈریگون کیپسول کے ذریعے زمین سے خلا میں گئے اور لوٹے تھے۔ ایکسیوم اب اے ایکس ٹو نامی ایک نئے مشن کی تیاری کر رہی ہے، جو اگلے برس موسم بہار میں روانہ کیا جائے گا۔
کہا جا رہا ہے کہ اس سعودی مشن کے لیے بھی ایکسیوم ممکنہ طور پر اسپیس ایکس کی خدمات حاصل کر سکتی ہے۔ اس مشن میں بھی خلانورد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جا کر واپس لوٹیں گے۔ تاہم فی الحال ایکسیوم نے اس مشن کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

Tags: خلانوردیسعودی خاتون
ShareTweetSend
Previous Post

راشن کی تقسیم میں بڑی بے ضابطگیاں،مودی کے بھائی کا دعویٰ

Next Post

کیرالہ کے سابق وزیر اے محمد کا انتقال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کیرالہ کے سابق وزیر اے محمد کا انتقال

کیرالہ کے سابق وزیر اے محمد کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In