لکھنؤ:یکم جنوری(یواین آئی) سماجو ادی پارٹی) کے ایک نمائندہ وفد نے پیر کو راجدھانی لکھنؤ پولیس کمشنر سے ملاقات کر کے سماج وادی پارٹی کے خلاف ٹی وی ڈبیٹ میں قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر ذی۔نیوز کے اینکر دیپک چورسیا اور ایسل گروپ کے چیئرمین سبھاش چندرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست دیا۔
سماج وادی پارٹی کے نمائندہ وفد میں سابق ایم پی اروند کمار سنگھ، ایم ایل اے و سابق وزیر رویداس مہروترا، ایم ایل اے ارمان خان، سماج وادی پسماندہ سیل کے ریاستی صڈر ڈاکٹر راج پال کشیپ، ضلع صدر جئے سنگھ جینت،مہانگر صدر سشیل دکشت شامل رہے۔
سماج وادی پارٹی دفتر انچارج اروند کمار سنگھ نے پولیس کو دئیے گئے تحریر میں کہا کہ 30دسمبر کو ذی۔نیوز کے اینکر دیپک چورسیا نے ذی۔نیوز پر ایک ڈبیٹ کیا جس میں دیپک نے سماج وادیوں کے لئے قابل اعتراض و ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ دیپک چورسیا و ایسل گروپ کے چیئرمین سبھاش چندرا کے ذریعہ جان بوجھ کر سماج وادی پارٹی پر قابل اعتراض تبصرہ کر کےمذہبی منافرت، پھیلانے اور سماج کو تقسیم کرنے کا کام کیا گیا ہے۔ دیپک چورسیا نے 2024 کے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ایک خاص سیاسی پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے ارادے سے ایسا کیا ہے۔
سماج وادی پارٹی سے سبھی مذاہب کے کروڑوں لوگوں جڑے ہیں دیپک چورسیا اینکر و ایسل گروپ کے چیئرمین سبھا ش چندرا کے اس حرکت سے سماج واد کو ماننے والے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کا نمائندہ وفد ان دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
یواین آئی۔ولی












