جمعہ, اپریل 3, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

کینیڈا کے وزیرِ اعظم نے پھر ہندوستان پر کی الزام تراشی

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 22, 2023
in اخبارجہاں
0
کینیڈا کے وزیرِ اعظم نے پھر ہندوستان پر کی الزام تراشی
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیو یارک: کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک مرتبہ پھر ہندوستان پر کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام عائد کیا لیکن انہوں نے ہندوستان کے ملوث ہونے سے متعلق شواہد عام کرنے سے انکار کر دیا ۔ وائس آف امریکہ کی خبر کے مطابق نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران جسٹن ٹروڈو نے ہندوستان پر زور دیا کہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں ہندوستان تعاون کرے۔
انہوں نے کہا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان ایک اہم ملک ہے اور ہمیں اس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے،لیکن قانون کی بالادستی اور کینیڈین شہریوں کے تحفظ کے سلسلے میں ہم بالکل واضح ہیں۔ اس لیے ہم حکومت ہند سے چاہتے ہیں کہ وہ حقائق سامنے لانے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر کام کرے”۔کینیڈین وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ہم ہندوستان کو اشتعال دلانا نہیں چاہتے اور نہ ہی کوئی مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ہندوستان نے اس الزام کی بارہا تردید کی ہے۔ہندوستانی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل سے متعلق کوئی خاص معلومات نئی دہلی کے ساتھ شیئر نہیں کی۔
ذہن نشیں رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو رواں برس جون میں کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ کینیڈین وزیرِ اعظم کی جانب سے اس قتل کا الزام ہندوستان پر عائد کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے سفرا کو بے دخل ہونے کے احکامات دے چکے ہیں۔بات اس حد تک بگڑچکی ہے کہ اب ویزہ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔بتادیں کہ ہندوستان میں کینیڈا کے ہائی کمیشن نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے اسٹاف کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد سفارت کاروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جمعرات کو نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ کینیڈا کے الزامات کے بعد امریکہ اپنے دونوں اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے تشویش کا معاملہ ہے اور ہم اسے سنجیدہ لیتے ہیں۔
دریں اثناء برطانوی اخبار ‘فنانشل ٹائمز’ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ‘فائیو آئیز’ نامی اتحاد کے کئی ارکان نے رواں برس جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے سامنے ہردیپ سنگھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا۔فائیو آئیز ایک انٹیلی جینس شیئرنگ نیٹ ورک ہے جس میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

Tags: کینیڈاہندوستانوزیرِ اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

پارلیمان کا خصوصی اجلاس اختتام پذیر

Next Post

4 سال بعد میر واعظ کو سری نگر کی جامع مسجد میں خطبہ دینے کی اجازت ملی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
4 سال بعد میر واعظ کو سری نگر کی جامع مسجد میں خطبہ دینے کی اجازت ملی

4 سال بعد میر واعظ کو سری نگر کی جامع مسجد میں خطبہ دینے کی اجازت ملی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In