منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 8, 2024
in خاص خبریں
0
بلقیس بانو کے مقدمہ میں عدالت کے فیصلے سے بی جے پی بے نقاب: راہل-پرینکا
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رائےبریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس کنبے کے وقار سے جڑے رائے بریلی پارلیمانی حلقے میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں ان کی بہن اور پارٹی سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر خوب حملہ کیا۔
پرینکا نے مودی حکومت اور ان کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنانے کے ساتھ رائے بریلی سے اپنے کنبے کے تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے گاندھی نہرو کنبے کے یہاں سے وابستگی کے پیچھے کی وجہ آزادی کے پہلے کا منشی گنج گولی سانحہ اور یہاں کے لوگوں کی بیداری کو بتایا۔
پرینکا نے رائے بریلی سے کانگریس امیدوار راہل گاندھی اور امیٹھی سے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما کے انتخابی مہم کی کمان سنبھالی۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران، تھل وانسا میں نیا ئےسنکلپ سبھا اور نکڑ سبھا میں مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے کسانوں سمیت ملک کے ہر شہری کو پریشان کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت صرف سرمایہ داروں کی حکومت ہے۔ اس حکومت میں عام آدمی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ پانچ کلو مفت راشن تقسیم کر کے مودی حکومت نے عام لوگوں کی روزی روٹی کے مواقع ختم کر دیے ہیں اور زرعی سامان جس پر جی ایس تی ہے سمیت ہر جگہ مہنگائی بڑھنے سے عام آدمی کی ترقی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت 400 لوک سبھا سیٹیں چاہتی ہے تاکہ وہ آئین کو ختم کر سکے۔ انہوں نے کرناٹک اور دیگر کانگریس حکمرانی والی ریاستوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے منشور میں یہ ہے کہ غریب خاندان کی سب سے بڑی خاتون کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ خواتین کو ریزرویشن دیا جائے گا۔ سرکاری ملازمتوں کی 30 لاکھ آسامیاں فوری طور پر پُر کی جائیں گی۔ ان کے علاوہ دیگر اعلانات بھی کیے گئے۔
رائے بریلی کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ کافی باشعور ہیں، یہاں کے منشی گنج میں کسانوں نے تقریباً سو سال پہلے انگریزوں کے خلاف محاذ کھولا تھا، جس کے خلاف احتجاج میں نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں اور پھر موتی لال نہرو اور جواہر لال نہرو رائے بریلی آئے تھے۔ رائے بریلی کے لوگوں کی اس بیداری کی وجہ سے گاندھی نہرو خاندان نے اسے اپنا کام کی جگہ بنا لیا۔
اپنی والدہ سونیا گاندھی کی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی خراب صحت کے باوجود سونیا گاندھی نے ہمیشہ یہاں کی ترقی کا خیال رکھا اور اب راہل گاندھی یہاں سے کھڑے ہیں، جن کو کثیر ووٹوں سے جتانے کی پرینکا گاندھی نے شہریوں سے اپیل کی۔
مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ آج پوری بی جے پی راہل گاندھی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، ان کا گھر چھینا، ان کی رکنیت چھینی، ان کی شبیہ کو خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن اس کے باوجود راہل گاندھی کو ملک اور اپنے ہم وطنوں سے پیار ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جب انہوں نے دیکھا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں غریب دلتوں، قبائلیوں اور اقلیتوں سمیت ملک کو تنزلی کی طرف دھکیل رہی ہیں اور صرف سرمایہ داروں کے لیے کام کر رہی ہیں تو انہوں نے سماجک نیائے یاترا میں کنیا کماری سے کشمیر تک 4 ہزار کلومیٹر پیدل سفر کیا۔
پھر ممبئی سے منی پور کا سفر کیا۔ ان یاتراوں کا مقصد لوگوں کے درمیان جانا اور ان کے دکھ درد کو جاننا اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونا تھا۔ راہل گاندھی کا مقصد عوام اور ملک کو متحد کرنا، لوگوں میں محبت پھیلانا رہا ہے، نفرت نہیں۔

Tags: بھارتیہ جنتا پارٹیپرینکارائے بریلیراہل گاندھینہرووقار
ShareTweetSend
Previous Post

ایران میں اللہ نے برسائی مچھلیوں کی بارش

Next Post

اگنی ویر کو چار سال لیکن’نیتا ویر’ کے لئے 80 سال بھی کم:ٹکیت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اگنی ویر کو چار سال لیکن’نیتا ویر’ کے لئے 80 سال بھی کم:ٹکیت

اگنی ویر کو چار سال لیکن'نیتا ویر' کے لئے 80 سال بھی کم:ٹکیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In