منگل, مارچ 10, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

پروفیسر نجمہ اختر نے جامعہ برادری کو رمضان کریم کی مبارک باد دی

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 27, 2023
in آئینہ شہر
0
پروفیسر نجمہ اختر نے جامعہ برادری کو رمضان کریم کی مبارک باد دی
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:پروفیسر نجمہ اختر (پدم شری)شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبا،اساتذہ اور یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کو رمضان کریم کی مبارک باددی۔انھوں نے جامعہ برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ’رمضان شریف کا مبارک مہینہ ہمیں صرف روحانی ترقی اور تقوی و زہد کے مواقع فراہم نہیں کرتا بلکہ ہمیں رجائیت،مثبت انداز نظرنظم و ضبط،اتحاد اور یگانگت سے بھری پری دنیا میں جذباتی اور ذہنی طورپر سالمیت کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے لیے تیار کرتاہے۔
’(اس مبارک مہینے میں) ہم عبادت اور تشکر کے ساتھ مالک کائنات سے اور زمین والوں کے ساتھ رحم دلی اور دان پُن کا معاملہ کرکے اپنے رشتے مضبوط کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ ماہِ مبارک ہماری قربت کے احساس کو تقویت بخشتا ہے،اس مہینے میں خدا کی رحمتوں اور برکتوں کو ساجھا کرتے ہیں،ضرورت مندوں اور محتاجوں کے لیے اپنا وقت،پیسہ اور توانائی صرف کرتے ہیں اور پوری انسانیت کی فلاح و بقا اور خوش حالی کے لیے رب کائنات سے دعا کرتے ہیں۔“
انھوں نے مزید کہا کہ روزہ رکھنے کا ایک پیغام یہ بھی ہے کہ عبادات کی ادائیگی ہرکوئی انتہائی خلوص اور اہتمام کے ساتھ کرتاہے اس کے ساتھ اپنے فرائض منصبی یعنی کلاس کا ہونا،بہترین تحقیقات، مرکوز مطالعات اور انتہائی فعالیت کے ساتھ چلنے والی ہم نصابی سرگرمیوں کی انجام دہی میں تن دہی اور خلوص کا مظاہرہ کرتا ہے۔یہ مہینہ ہمیں سکھلاتا ہے کہ ہم کیسے اپنی یونیورسٹی،سوسائٹی اور ملک کے ماحول کی تعمیر میں مدد بہم پہنچا سکتے ہیں اور جن مقاصد کے حصول کے لیے ہم کوششیں کرتے ہیں ان میں خاطر خواہ جوش،توانائی اور شادمانی کی لہر دوڑاسکتے ہیں۔یہ مناسب اور موزوں ترین وقت ہے اس بات کا کہ ہم چاق و چوبند راورآمادہ رہیں اور سبھی کی ترقی و خوش حالی کے لیے تعاون کے جذبے کو اپنی عادت بنائیں۔
شیخ الجامعہ نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ’انھی چیزوں کی وجہ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سخت بحران کے دورمیں ٹکنالوجی کی مدد سے چلنے والی علمی سرگرمیوں کے لیے نئے نئے طریقہ کار وضع کیے ہیں۔
شیخ الجامعہ نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ پابندی اور اخلاص کے ساتھ بھلائی اور خیر کے کام کرتے رہیں تاکہ اخلاقی اقدار،تفہیم اور امن کی بالادستی ہو۔خدا سے دعاہے کہ ہمارے نیک اعمال قبول فرمائے اور ہمارے سماجی،مذہبی،قومی اور دیگر ذمہ داریوں کو پوراکرنے کے لیے ہماری زندگی کو نئی امنگ اور جوش سے منور کردے۔

Tags: پروفیسر نجمہ اخترجامعہ ملیہ اسلامیہرمضان کریم
ShareTweetSend
Previous Post

اشفاق احمد عارفی نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داری سنبھالی

Next Post

کرینہ کپور نے بنیادی تعلیم کو فروغ دینے پر دیا زور

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کرینہ کپور نے بنیادی تعلیم کو فروغ دینے پر دیا زور

کرینہ کپور نے بنیادی تعلیم کو فروغ دینے پر دیا زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In