پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

پیغمبرِ اسلام نے عدل وانصاف اور مساوات کو عام کیا: چندرشیکھر آزاد

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 18, 2024
in دیار وطن
0
پیغمبرِ اسلام نے عدل وانصاف اور مساوات کو عام کیا: چندرشیکھر آزاد
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی ( یواین آئی)آل انڈیا خلافت کمیٹی کے زیر اہتمام میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس سے قبل آج تاریخی خلافت ہاؤس میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آزادسماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور رکن پارلیمان چند شیکھر آزاد نے پیغمبر اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سنتوں پرعمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے اور اسی میں ہی کامیابی مضمر ہے۔کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ نے عدل وانصاف اور مساوات کو عام کیا ہے ۔ ہمیشہ ناانصافی کے خلاف آواز بلندکی اور آج ہمیں بھی ناانصافی پر آواز اٹھانا ہمارا فریضہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج کئی اعلی تعلیم یافتہ بے قصورمسلم نوجوانوں کو جیل میں ٹھونس دیاگیا ہے،ان میں عمر خالد جیسا اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی ہے۔وہ چار سال سے قیدوبند کی مصیبت جھیل رہا ہے۔چندرشیکھر نے کہاکہ ہم اس ملک کے وفادار ہے اس کے لیے ہمیں کسی سرٹیفیکٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ” میری ذمہ داری ہے،بھائی چارگی اور اتحاد و اتفاق کے لیے آواز بلند کروں۔

آج یہاں جنوبی ممبئی کے خلافت ہاؤس میں منعقدہ سیرت النبی ص کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کا مسلمان پانچ وقت زمین پر سجدہ ریز ہوتا ہے آج اس پر شک کیا جارہا ہے جہنوں نے انگریزوں کی غلامی انہیں دیش بھکت کہا جارہا ہے یہ اس ملک کاالمیہ ہے ،انہوں نے تسلی دیتے ہوئے کہاکہ مصیبتوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ حق کی آواز بلند کرنا ہے تو ظلم و زیادتی کے خلاف آٹھ کھڑنا ہونا ہمارا فریضہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلڈوزر سے حاجی صاحب کا مکان منہدم کیا گیا تو کسی نے آواز بلند نہیں کی میں نے اس ناانصافی پر آواز بلند کر کے حق کے لئے لڑائی لڑی ہے ۔ چندشیکھر آزاد نے کہا کہ میں سینہ ٹھوک کر کہتا ہوں کہ میں مرنا قبول کروں گا،لیکن ناانصافی برداشت نہیں کروں گا ، اگر ہجومی تشدد ،مذہبی منافرت اور فرقہ پرستی عام ہو گی تو میں یہ ناانصافی برداشت نہیں کروں گا ۔ان۔کے خلاف سینہ تان کر کھڑا ہوجاوں گا۔

قبل ازیں خلافت ہاؤس میں ممبئی منعقدہ سیرت النبی پر خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولانا ولی اشرف اشرفی الجیلانی فرمایا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم رحمت للعالمین بن کر تشریف لائے تھے پوری انسانیت اور عالم کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت بنا کر بھیجا گیا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہو ئی تو تمام کائنات نے خوشی منائی غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئیں انہوں نے فرمایا حضرت امینہ علیہ السلام کے بطن میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تھے تو تمام انبیائے کرام اور پیغمبروں نے انہیں خوشخبری سنا کر مبارکباد پیش کی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد نے جہالت کی ظلمت کو توڑ کر انسانیت کا پیغام عام کیا عدم مساوات غلامی اور ظلم و جبر کا خاتمہ سرکار کی آمد پر ہوا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش و قدم پر چلنے میں بھی کامیابی مضمر ہے اس لئے آج ہم یہاں آقا و مولا صلی اللہ علیہ وسلم کی جشن ولات مناتے ہیں اور یہ سلسلہ یونہی جاری و ساری رہے گا ۔

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں عاشقان رسول نے جشن عید میلادالنبی کی محفلیں منقعد کی خلافت ہاؤس سے بھی روایتی تزک و احتشام سے عیدمیلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا، اس سے قبل یہاں خلافت ہاؤس میں سیرت النبی کا جلسہ کا انعقاد ہوا جو بعد میں جلوس کی شکل میں تبدیل ہو گیا اس جلوس کا ہر طرف استقبال کیا گیا بائیکلہ فروٹ مارکیٹ ،بائیکلہ،کالاپانی،لمبی سمینٹ چال،مدنپورہ بڑی مسجد،ناگپاڑہ،دوٹانکی،مولاناآزاد روڈ،جے جے جنکشن،بجنڈی بازار،محمدعلی روڈ،کرافورڈمارکیٹ اور بیت الحجاج سے دوبارہ واپس لوٹ کر جلوس پائیدھونی، سے مستان تالاب پرپہنچا،جگہ جگہ استقبال ہوا۔ جلوس میں فروٹ سے سجی گاڑیوں کو شامل کیا گیا اس کے ساتھ روضہ مقدسہ اور مدینہ اور مکہ معظمہ ، بغداد شریف , اجمیر شریف کی جھانکیوں کو بھی جلوس میں شامل کیاگیا تھا
اس جلوس میں رکن اسمبلی امین پٹیل , ملند دیورا، وارث پٹھان ، بھائی جگتاب اور علما کرام اور مشائخ نے شرکت کی۔

Tags: بھائی چارگیپیغمبرِ اسلامجلسہعمر خالدمسلمانمصیبتمیلاد النبی
ShareTweetSend
Previous Post

لبنان میں اب واکی ٹاکیز میں بھی دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

Next Post

بچوں کا ادب لکھتے وقت ہمیشہ تحقیق اور تجسس کا عمل جاری رکھنا چاہیے: عابد سورتی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post

بچوں کا ادب لکھتے وقت ہمیشہ تحقیق اور تجسس کا عمل جاری رکھنا چاہیے: عابد سورتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In