منگل, جنوری 27, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

بلقیس بانو معاملہ کے مجرموں کی رہا ئی کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 18, 2022
in آئینہ شہر
0
بلقیس بانو معاملہ کے مجرموں کی رہا ئی کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: بلقیس بانو پر کئے گئے گھناؤنے جرم کے قصورواروں کو گجرات کی بی جے پی حکومت کی طرف سے رہا کئے جانے کے خلاف اور عصمت دری اور قتل کے تمام 11 مجرموں کو جیل بھیجنے کے مطالبات کو لے کر خواتین تنظیموں نے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قومی آواز ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق اس دوران مظاہرین نے بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ عصمت دری کے مجرموں اور قاتلوں کی سیاسی پشت پناہی پر پابندی عائد کی جائے اور رہا کئے گئے تمام قصورواروں کو دوبارہ جیل بھیجا جائے۔ سینٹر فار اسٹرگلنگ ویمن (سی ایس ڈبلیو) اور ایڈوا (اے آئی ڈی ڈبلیو اے) سمیت متعدد تنظیموں کی جانب سے کئے گئے اس مظاہرہ میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ مرکزی حکومت کی امت شاہ کی زیر قیادت وزارت داخلہ نے ایک منصوبہ کے تحت تمام ریاستوں کے ان قیدیوں کو رہا کرنے کے حوالہ سے ایک خط ارسال کیا تھا جو اپنی سزا کا بیشتر حصہ مکمل کر چکے اور ان کے جرائم سنگین نوعت کے نہیں ہیں۔ تاہم گجرات حکومت نے اس مکتوب کا سہارا لے کر عصمت دری اور قتل عام کے مجرموں کی رہائی کا حکم صادر کر دیا۔
ان مجرموں کو صرف رہا ہی نہیں کیا گیا بلکہ جس وقت یہ گودھرا جیل سے باہر آئے تو ان کا مٹھائی کھلا کر، آرتی اتار کر اور تلک لگا کر استقبال کیا گیا۔ اتنا ہی نہیں ان مجرموں کے ان کے رشتہ داروں نے پیر چھو کر آشیرواد بھی لیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ہر ذی شعور شخص کا خون کھول گیا اور اس نے برہمی کا اظہار کیا۔

قبل ازیں، اس فیصلے پر بلقیس بانو نے گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں نے سنا کہ 15 اگست 2022 کو ان 11 مجرموں کے رہا کیا جا رہا ہے، جنہوں نے میری پوری زندگی تباہ کر دی تو 20 پرانا صدمہ مجھ پر پھر قہر بن کر ٹوٹا۔ میری آنکھوں کے سامنے میرے پورے خاندان کو ختم کیا۔ میری 3 سالہ بیٹی مجھ سے چھین لی، وہ سب رہا کر دئے گئے۔ اب وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔ یہ سننے کے بعد میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ میں خاموش ہو گئی ہوں۔‘‘
•

ShareTweetSend
Previous Post

طالبان نے تباہ شدہ امریکی طیاروں کو مرمت کرکے اڑایا

Next Post

لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر کیا کہہ رہے ہیں لوگ؟

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر کیا کہہ رہے ہیں لوگ؟

لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر کیا کہہ رہے ہیں لوگ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In