جمعرات, فروری 19, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب

شعری مجموعہ ’’دریچے کی دھوپ‘‘ کا اجرا

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 17, 2023
in دیارِادب
0
شعری مجموعہ ’’دریچے کی دھوپ‘‘ کا اجرا
0
SHARES
60
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ( پریس ریلیز)

یوں دھوپ تو ہر روز ہی آتی ہے صحن میں
پیڑوں کے نہیں ہونے سے سایہ نہیں آتا
ہر صبح منڈیروں پہ میں پھیلاتا ہوں دانے
اخلاص نہیں ہے تو پرندہ نہیں آتا

اس شعر کے خالق اور طنز و مزاح کے معروف شاعر مرحوم زبیر الحسن غافل کے دوسرے شعری مجموعہ ’’ دریچے کی دھوپ‘‘ کا رسم اجرا گذشتہ دنوں اندازِ بیاں اور، ایونٹ دبئی اور پٹنہ لٹریٹری فیسٹول کی جانب سے پٹنہ ایمس کے قریب واقع عظیم الشان دی رائل بہار ہوٹل کے وسیع و عریض ہال میں منعقد عالمی مشاعرہ اور کوی سمیلن کے درمیان سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد، سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی، بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین دویش چندر ٹھاکر، حکومت بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی، سابق چیف سکریٹری انجنی کمار، معروف سرجن ڈاکٹر احمد عبد الحئی، معروف نقاد پروفیسر صفدر امام قادری، انداز بیاں اور کی پرموٹر شاذیہ قدوائی، ریحان صدیقی اور پی ایل ایف کے ڈائرکٹر خورشید عالم و دیگر اہم شخصیات کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس کتاب کو مرحوم زبیر الحسن غافل کے لائق و فائق فرزند، شاعر و ادیب اور جی ایس ٹی کمشنر اسلم حسن نے ترتیب دی ہے۔ کتاب نہایت دیدہ زیب اور اعلیٰ و عمدہ طباعت کے مراحل سے ہوتے ہوئے منظر عام پر آیا ہے۔ کتاب کے سرورق پر شاعر مرحوم زبیر الحسن غافل کے کمرے کی وہ تصویر ہے جس کے دریچے سے دھوپ کی کرن جھانک رہی ہیں، جو کتاب کے حسن کو دوبالا کرتی ہیں۔دریچے کی دھوپ میں اردو ادب کے معتبر و گراں قدر شخصیات جیسے پروفیسر علیم اللہ حالی،پروفیسر صفدر امام قادری، پروفیسر شہاب ظفر اعظمی ،پروفیسر محمد عثمان غنی اور ڈاکٹر ارشد حسن وغیرہ کے تجزیے و تبصرے شامل ہیں جن میں انہوں نےان کی ادبی و فنی خدمات نیز ان کی شاعری کے کمالات پرنہایت عمدہ طریقے سے جامع انداز میں تجزیہ و تبصرہ کیا ہے۔
رسم اجرا کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے جی ایس ٹی کمشنر اسلم حسن نے اپنے والد زبیر الحسن غافل ؔکی شاعری سے متعلق مرتب کردہ کتاب ’’ دریچے کی دھوپ‘‘پرتجزیہ و تبصرہ بھی پیش کیا۔ اسلم حسن نے کہا کہ ’’دریچے کی دھوپ ‘‘میرے والد محترم کا دوسرا شعری مجموعہ ہے۔ اس سے قبل ان کا پہلا مجموعہ ان کے حیات میں ’’ اجنبی شہر ‘‘ کے نام سے زیور طباعت سے آراستہ ہو کر ہر خاص و عام میں اپنی افادیت ثابت کر چکا ہے۔جناب حسن نے کہا کہ والد محترم پیشے سے جج کے عہدے پر فائز رہے اور مصروف ترین ذمہ داریوں کے باوجود انہوں نے شعر و ادب کی خاموشی سے آبیاری کرتے رہے۔جناب اسلم حسن نے اندازِ بیاں اور پٹنہ لٹریری فیسٹول کے تمام ذمہ داران خاص طور سے محترمہ شاذیہ قدوائی، محترم ریحان صدیقی ، جناب خورشید عالم اور معروف سرجن ڈاکٹر احمد عبد الحئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آج اس تاریخ ساز اور یاد گار محفل میں میری مرتب کردہ کتاب’’ دریچے کی دھوپ ‘‘ دریچے سے جھانکتی ہوئی دھوپ کی روشنی ہر خاص و عام تک پہنچے گی۔
اس تقریب میں ملک و بیرون ملک کی عظیم سیاسی، سماجی ، ادبی ہستیاں موجود تھیں۔

Tags: ’دریچے کی دھوپ‘زبیر الحسن غافلشعری مجموعہ
ShareTweetSend
Previous Post

’پروڈکٹیویٹی اینڈبزنس کانفرنس‘میں پروفیسر نجمہ اخترکی بطورمہمان خصوصی شرکت

Next Post

میوات:تین سو متاثرہ خاندانوں کے درمیان جمعیۃ علماء کی جانب سے راشن کٹ تقسیم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
میوات:تین سو متاثرہ خاندانوں کے درمیان جمعیۃ علماء کی جانب سے راشن کٹ تقسیم

میوات:تین سو متاثرہ خاندانوں کے درمیان جمعیۃ علماء کی جانب سے راشن کٹ تقسیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In