ہفتہ, نومبر 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں مذہبی خبریں

دار القضا ء کے قیام کا مقصد معاشرہ میں انصاف کو عام کرنا ہے:مولانا احمد ولی فیصل رحما نی

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 7, 2023
in مذہبی خبریں
0
دار القضا ء کے قیام کا مقصد معاشرہ میں انصاف کو عام کرنا ہے:مولانا احمد ولی فیصل رحما نی
0
SHARES
33
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ:امارت شرعیہ کا نظام مسلمانوں کے ایمان و عقیدہ کا حصہ اور اس کا شعبہ دار القضاء ایک محکم ایمانی فریضہ ہے۔ دار القضاء کے قیام کا مقصد معاشرہ میں انصاف کو عام کرنا اور انصاف کی راہ کو آسان بنانا ہے۔ انصاف جس قدر عام ہو گا، معاشرہ میں اسی قدر امن و سکون قائم ہو سکے گا، اس وقت مختلف جہتوں سے شریعت اسلامی کو داغدار کرنے اور نئی نسل کے ذہن ودماغ کو اپنے دین وشریعت سے بیزار کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، ایسے حالات میں ہمیں نئے جذبہ ایمانی کے ساتھ اپنے دین و شریعت پر عمل کے لیے تیار رہنا چاہئے۔ہمیں چاہئے کہ آپسی تنازعات اور اختلافات اس دار القضاء کے ذریعہ فیصل کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر شریعت بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے آج مورخہ 6مارچ 2023کو مہسول، ضلع سیتا مڑھی میں دار القضاء کی عمارت کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقد اجلاس عام میں اپنے صدارتی خطاب کے دوران کہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے دنیا میں آنے کا مقصد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیے ہوئے نظام کو قائم رکھنا ہے، اور دار القضاء کی تعمیر کا مقصد بھی نظام مصطفیٰ کی تنفیذ ہے۔اسلام کے نظام میں سب سے بنیاد ی چیز عدل یعنی انصاف ہے، دار القضاء کے قیام کا مقصد بھی اسی انصاف کو عام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دار القضاء ہم لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کا مرکز ہے، یہ صرف نکاح اور طلاق کا مسئلہ حل نہیں کرتا، بلکہ ان کے علاوہ بھی کئی مسائل ہیں جن کا حل دار القضاء کے ذریعہ ہوتا ہے۔ وراثت، وصیت، ہبہ، وقف و دیگر روز مرہ کے مسائل بھی دار القضاء کے ذریعہ حل کیے جاتے ہیں۔یہاں اپنے نزاعات کو حل کرانے میں آپ کا وقت بھی بچے گا، اور آپ کا پیسہ بھی بچے گا اور فیصلہ بھی جلد اور انصاف پر مبنی ہوتا ہے۔
اس اجلاس میں نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی، امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانا شبلی القاسمی صاحب، مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی قاضی شریعت مرکزی دار القضاء، مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم، مولانا مفتی محمد سہراب ندوی نائب ناظم نے بھی اپنے خطاب میں دار القضاء کی اہمیت و افادیت اور اصلاح معاشرہ کے دیگر پہلوؤں پر خطاب کیا اور دار القضاء کے قیام کو وقت کا اور علاقہ کی اہم ضرورت قرار دیا اور امید ظاہرکی کہ اس سے علاقہ کے مسلمانوں کے عائلی مسائل کے حل میں آسانی ہوگی۔جناب انجینئر فہد رحمانی صاحب سی ای او رحمانی تھرٹی اور جناب حافظ احتشام رحمانی رکن شوریٰ امارت شرعیہ بھی شریک رہے۔ اجلاس کو کامیاب اور با مقصد بنانے میں ڈاکٹر محمد ساجد خان، جناب شمس شہنواز صاحب،حاجی نعیم احمد صاحب، قاری ایاز صاحب وغیرہ کے علاوہ مقامی معززین و نوجوانوں کی بڑی جماعت پیش پیش رہی اجلاس میں ہزاروں کی تعداد میں علماء ائمہ اور عوام وخواص نے شرکت کی۔حضرت امیر شریعت نے تمام منتظمین و ذمہ داران کے علاوہ بطور خاص ان معاو نین کا نام لے کر شکریہ ادا کیا جو دار القضاء کی عمارت کی تعمیر کے سلسلہ میں پیش پیش ہیں اور اپنا گراں قدر تعاون پیش کر رہے ہیں، اور آئندہ بھی تعاون کرنے کا وعدہ کیا، ان میں جناب مولانا محمد اظہار الحق صاحب، جناب مولانا عبد المنا ن صاحب، قاری ایاز احمد صاحب، جناب ڈاکٹر ساجد حسین صاحب، جناب عبد اللہ رحمانی صاحب، جناب مولانا سعید احمد صاحب، جناب قاری وقار احمد، جناب عارف حسین، جناب عطاء اللہ رحمانی، جناب حاجی لیاقت حسین، جناب مولانا فیاض حسین صاحب،عبد الودود صاحب، تنویر شمسی صاحب،جناب ضیاء الرحمن صاحب، اصغر حسین صاحب،جناب قاسم صاحب، جناب حاجی نعیم صاحب، جناب ارمان صاحب، جناب شہنواز صاحب کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔آخر میں امیر شریعت کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا

Tags: دار القضامعاشرہمولانا احمد ولی فیصل رحما نی
ShareTweetSend
Previous Post

پی ایم شری اسکیم میں اردو اسکولوں کو بھی شامل کرنے کا تقاضا

Next Post

اردو اکادمی دہلی کا 32 واں اردو ڈرامافیسٹول اختتام پذیر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اردو اکادمی دہلی کا 32 واں اردو ڈرامافیسٹول اختتام پذیر

اردو اکادمی دہلی کا 32 واں اردو ڈرامافیسٹول اختتام پذیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 14, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In