جمعہ, اکتوبر 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر راہل گاندھی کاردعمل

الیکشن کمیشن کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بھی ہندوستانی اپنے ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ رہے

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 18, 2025
in دیار وطن
0
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ایجنسیاں)کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں ووٹر لسٹ میں خامی اور نقلی ووٹر شناختی کارڈ معاملہ پر الیکشن کمیشن کو لگاتار ہدف تنقید بنا رہی ہیں۔ اس درمیان الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا ہے کہ ووٹ شناختی کارڈ کو آدھار سے جوڑا جائے گا۔ اس سلسلے میں یو آئی ڈی اے آئی اور اس کے ماہرین کے درمیان تکنیکی صلاح و مشورہ جلد شروع ہونے کی جانکاری بھی الیکشن کمیشن نے دی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس کا مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے سیکورٹی اقدام کا پارٹی استقبال کرتی ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بھی اس معاملے میں اپنا مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے، لیکن ساتھ ہی انھوں نے کچھ تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’آج الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آدھار کو ووٹر شناختی کارڈس سے جوڑے گا۔ کانگریس اور انڈیا اتحاد کی پارٹیاں لگاتار ووٹر لسٹ کے ایشوز اٹھاتی رہی ہیں، جس میں غیر معمولی طریقے سے ووٹر لسٹ میں زیادہ لوگوں کا نام جوڑنا، نقلی ووٹر شناختی کارڈ سمیت کئی اہم ایشوز ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’آدھار سے نقلی ووٹر شناختی کارڈ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، لیکن سب سے غریب اور سب سے زیادہ محروم طبقات کے افراد کو آدھار لنک کرنے میں مشکلات درپیش ہو سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بھی ہندوستانی اپنے ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ رہے اور رازداری سے متعلق فکر کا حل بھی تلاش کرنا چاہیے۔‘‘

اس پوسٹ میں راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے وقت اچانک لاکھوں کی تعداد میں نئے ووٹرس جوڑے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’اب جبکہ الیکشن کمیشن نے اس مسئلہ کا اعتراف کر لیا ہے، تو میں اپنے گزشتہ مطالبہ کو دہراتا ہوں، کہ اسے ناموں کو جوڑنے اور ہٹانے کے ایشو پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ اس کی شروعات مہاراشٹر کے 2024 اسمبلی انتخاب اور لوک سبھا انتخاب کے پورے ووٹر لسٹ کی عکسی کاپی کو شیئر کرتے ہوئے کرنی چاہیے۔‘‘

بہرحال، کانگریس کے سرکردہ لیڈران اور ماہرین کے اختیار یافتہ گروپ ’ایگل‘ نے الیکشن کمیشن کے تازہ فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ’ایگل‘ کے ذریعہ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند کے افسران اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ الیکشن کمشنرز کی میٹنگ میں آدھار اور ووٹر شناختی کارڈ کو جوڑنے کا فیصلہ لیا گیا۔ یہ اس الزام کا واضح اعتراف ہے جو کانگریس پارٹی اور حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی مشتبہ ووٹر لسٹ پر عائد کرتے رہے ہیں۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی کا اہم الزام یہ تھا کہ مہاراشٹر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے درمیان صرف 5 مہینوں میں نئے ووٹرس کے رجسٹریشن میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ نقلی یا ڈپلی کیٹ ووٹرس تھے۔ الیکشن کمیشن نے کانگریس کے ذریعہ اٹھائے گئے ’ایک شخص کے پاس کئی ووٹر شناختی کارڈ‘ کے مسئلہ کا اعتراف کیا ہے، جسے آدھار کا استعمال کر کے ’ڈی-ڈپلی کیشن‘ کے ذریعہ ختم کیا جا سکتا ہے۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن کی تخلیقی ترکیب کی حمایت کی اور کہا کہ کانگریس ایسے اقدام کی حامی ہے جو ووٹر لسٹ کی شفافیت کو یقینی بناتے ہیں، جو 1949 میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے اس قول کے موافق ہیں کہ ’جمہوریت میں ووٹر لسٹ سب سے بنیادی ہیں، اور انتخابی عمل کی آزادی ایک بنیادی حق ہے‘۔ حالانکہ جاری اس بیان میں کانگریس کے ’ایگل‘ نے یہ بھی کہا کہ یہ دھیان دینا اہم ہوگا کہ آدھار لنکنگ کے سبب کسی بھی بالغ ہندوستانی شہری کو ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔

 

Tags: الیکشن کمیشنراہل گاندھیرد عملسیکورٹی اقدامکانگریسلوک سبھا انتخابمہاراشٹر اسمبلی انتخابنقلی ووٹر شناختی کارڈ
ShareTweetSend
Previous Post

ووٹر شناختی کارڈ ہوگا آدھار سے لنک !

Next Post

بہارکانگریس کے چیف بنے راجیش کمار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بہارکانگریس کے چیف بنے راجیش کمار

بہارکانگریس کے چیف بنے راجیش کمار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In