اتوار, مارچ 22, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

راہل کی مہاراشٹر میں سرگرم انتخابی مہم

مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں کے حق میں نندوربار اور ناندیڑ میں دو بڑے انتخابی جلسہ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 15, 2024
in دیار وطن
0
خواتین ریزرویشن کے نفاذ کی شرطیں چونکانے والی ہیں:راہل
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نندوربار/ناندیڑ (یو این آئی ) کانگریس کے لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں کے حق میں نندوربار اور ناندیڑ میں دو بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ ان جلسوں میں انہوں نے مہاراشٹر کی ترقی اور آئین کی حفاظت کے حوالے سے اپنی پارٹی کا موقف واضح کیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کے آئین میں سب کو عزت سے جینے کا حق دیا گیا ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی آئین کو ’خالی کتاب‘ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں نہ صرف برسا منڈا، گوتم بدھ، مہاتما گاندھی، مہاتما پھلے اور ڈاکٹر امبیڈکر کے خیالات شامل ہیں بلکہ اس میں ہندوستان کا علم اور ملک کی روح بھی ہے۔ نریندر مودی نے آئین کو خالی کتاب قرار دے کر ان عظیم شخصیات کی توہین کی ہے، جنہوں نے ملک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کانگریس اور مہاوکاس اگھاڑی ہر حال میں آئین کا تحفظ کرے گی اور آئین مخالف طاقتوں کو شکست دے کر مہاراشٹر میں ایک مضبوط حکومت قائم کرے گی۔

انہوں نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ ’آدیواسی‘ کو ’ونواسی‘ کہہ کر ان کے حقوق سے محروم کر رہے ہیں، کانگریس نے پیسا قانون اور زمین کے حصول کے قانون کے ذریعے آدیواسیوں کے حقوق کی حفاظت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسا منڈا نے برطانوی سامراج کے خلاف لڑ کر اپنی جان دی اور آج ہمیں نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف لڑنا پڑ رہا ہے۔راہل گاندھی نے بی جے پی کی حکومت پر مزید الزامات عائد کیے اور کہا کہ بی جے پی نے مہاراشٹر کے متعدد بڑے ترقیاتی منصوبوں کو گجرات اور دیگر ریاستوں میں منتقل کر دیا جس کے نتیجے میں مہاراشٹر کے نوجوانوں کو روزگار کے لیے دوسرے صوبوں کا رخ کرنا پڑا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ویدانتا-فاکسکان سیمی کنڈکٹر منصوبہ، ٹاٹا ایئر بس منصوبہ، آئی فون منصوبہ اور ڈرگ پارک جیسے منصوبے اگر مہاراشٹر میں ہوتے تو لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملتا، لیکن بی جے پی حکومت نے یہ منصوبے گجرات بھیج کر مہاراشٹر میں پانچ لاکھ نوکریاں ضائع کر دی ہیں۔

راہل گاندھی نے وعدہ کیا کہ مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت کسی بھی منصوبے کو گجرات منتقل ہونے نہیں دے گی اور جو منصوبے مہاراشٹر کے ہیں، وہ یہاں ہی رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے ممبئی کی ایک لاکھ کروڑ روپے کی زمین اڈانی گروپ کو دے دی ہے، لیکن آدیواسیوں، دلتوں، کسانوں، خواتین اور پسماندہ طبقات کے لیے کچھ نہیں کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بننے کے بعد خواتین کو ہر مہینے ۳ ہزار روپے، مفت بس سروس، کسانوں کو ۳ لاکھ تک قرض معاف، ۲۵ لاکھ کا ہیلتھ انشورنس، مفت دوا، بے روزگار نوجوانوں کو ۴ ہزار روپے ماہانہ بھتہ اور ۲.۵ لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وعدہ کیا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کرائیجائےگی نیز ۵۰ فیصد ریزرویشن کی حد ختم کی جائے گی۔

Tags: اپوزیشن لیڈرانتخابی جلسہبرطانوی سامراجڈاکٹر امبیڈراہل گاندھیکانگریس
ShareTweetSend
Previous Post

آلودگی کے سبب دہلی میں پانچویں تک کے اسکول بند

Next Post

کشمیر سرکار کی نیند بھی حرام ہے: فاروق عبداللہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی تعاون  پہلی شرط:فاروق عبداللہ

کشمیر سرکار کی نیند بھی حرام ہے: فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In