اتوار, فروری 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

رانچی: پھر کانگریس-بی جے پی میں سیدھا مقابلہ متوقع

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 17, 2024
in سیاست
0
رانچی: پھر کانگریس-بی جے پی میں سیدھا مقابلہ متوقع
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رانچی، 17 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ میں رانچی لوک سبھا سیٹ میں تین اضلاع سرائیکیلا-کھرساواں، لوہردگا اور رانچی ضلع کے چھ اسمبلی حلقے ہیں۔انڈیا اتحاد میں رانچی کی سیٹ ایک بار پھر کانگریس کے کھاتے میں گئی ہے۔ رانچی کو کانگریس کی روایتی سیٹ سمجھا جاتا ہے۔ اس سیٹ پر شروع میں کانگریس کا دبدبہ تھا لیکن حالیہ انتخابات میں بی جے پی کا اثر بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ دو بار سے اس سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ رہا ہے۔ کانگریس کی جانب سے سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے یا ان کی بیٹی، سابق ایم پی رامٹہل چودھری اور وزیر بننا گپتا میں سے کسی ایک کو امیدوار بنائے جانے کی خبر ہے۔ وہیں بی جے پی کے سنجے سیٹھ مسلسل دوسری بار انتخابی میدان میں ہیں۔
رانچی لوک سبھا حلقہ 1952 میں وجود میں آیا۔ پہلے کانگریس اور بی جے پی کا غلبہ تھا۔ 2004 اور 2009 میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی، باقی وقت بی جے پی کا قبضہ رہا۔ بی جے پی نے رانچی سیٹ چھ بار (1991، 1996، 1998، 1999، 2014، 2019) جیتی۔ جب کہ کانگریس نے 6 مرتبہ (1952، 1967، 1971، 1989، 2004، 2009) میں جیت حاصل کی اور ایک بار 1962 میں آزاد امیداور نے کامیابی حاصل کی۔
تاہم 2014 کی مودی لہر پر سوار ہو کر بی جے پی کے رامٹہل چودھری نے زبردست واپسی کی اورسبودھ کانت سہائے کو شکست دے دی۔ اس کے بعد 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کے سنجے سیٹھ نے کانگریس امیدوارسبودھ کانت سہائے کو ہرایاتھا۔ اس سیٹ سے بی جے پی کے رامٹہل چودھری 1991، 1996، 1998، 1999 اور 2014 میں 5 بار ایم پی رہ چکے ہیں لیکن اس بار وہ کانگریس میں شامل ہو کر رانچی سے امیدوار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کانگریس کے پرشانت کمار گھوش بھی یہاں سے 1962، 1967 اور 1971 میں مسلسل تین بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ حالانکہ 1962 میں انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا اور کامیابی بھی حاصل کی۔ اس کے علاوہ 1989، 2004 اور 2009 میں سبودھ کانت سہائے بھی تین بار اس سیٹ سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ جب بھی مسٹر سہائے لوک سبھا انتخابات جیتے، انہیں مرکز میں وزیر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا، تاہم مسٹر سہائے کو2019 میں سنجے سیٹھ نے 2 لاکھ 83 ہزار 26 ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔رانچی پارلیمانی حلقہ میں تقریباً 14 فیصد درج فہرست قبائل اور درج فہرست ذات کے زمرے کے 12 فیصد ووٹر ہیں۔ اس کے علاوہ رانچی علاقے کی دیگر اہم برادریوں میں یادو، کرمی، راجپوت، بھومیہار، برہمن اور مسلمان شامل ہیں۔ ان میں رانچی، ہٹیا، کانکے، ایچا گڑھ، سلی اور کھجری شامل ہیں۔کھجری درج فہرست ذات کے لیے مخصوص ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا آبائی شہر ہونے کی وجہ سے رانچی کو ملک اور دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گونڈا ہل، راک گارڈن، مچھلی شہر، ٹیگور ہل، میک کلسکی گنج، ٹرائبل میوزیم اور برسا بائیولوجیکل پارک جیسے سیاحتی مقامات سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔اس علاقے میں ترقی اور خوشحالی کی امید ہے۔ غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل کے حل ہونے کی امید ہے۔ تعلیم اور صحت کی سہولیات میں بہتری کی توقع ہے۔ بدعنوانی اور سماجی و ثقافتی مسائل حل ہونے کی امید ہے۔ رانچی لوک سبھا حلقہ میں بہت سے معدنی وسائل ہیں جن میں کوئلہ، لوہا، تانبا، ابرک، چونا پتھر شامل ہیں۔

Tags: بی جے پیجھارکھنڈرانچیسیدھا مقابلہکانگریس
ShareTweetSend
Previous Post

کشتی حادثہ میں لاپتہ تین افراد کی تلاش میں ریکسیو آپریشن

Next Post

بی جے پی کی کوئی گارنٹی قابل بھروسہ نہیں:ممتا بنرجی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ممتا نے سری لنکا کے صدر کو بزنس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

بی جے پی کی کوئی گارنٹی قابل بھروسہ نہیں:ممتا بنرجی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In