ان کے بیٹے دودی الفائد کی موت چھبیس برس قبل شہزادی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں ہوئی تھی
لندن: برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت مصری نژاد محمد الفائد 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹس پارک مسجد میں ادا کی گئی۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق محمد الفائد پرتعیش اشیاء کے اسٹوراور فٹبال کلب کے سابق مالک تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف کاروباری شخصیت کا انتقال ان کے بیٹے دودی الفائد کی موت کے چھبیس برس بعد ہوا ہے۔
دودی الفائد برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔محمد الفائد مصر کے شہر اسکندریہ میں پیدا ہوئے اور 1960 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوئے، انہوں نے دبئی کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا اور بعد میں ہیروڈز سمیت ہاؤس آف فریزر خرید لیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس کاریٹز ہوٹل بھی انہی کی ملکیت تھا۔
برطانیہ آمد سے قبل محمد الفائد مشرقِ وسطیٰ میں کاروباری سلطنت قائم کرچکے تھے اور پر تعیش اشیا کے اسٹور ہیروڈز اور فٹبال کلب فلہم کے مالک کے طور پر بھی انہیں شہرت حاصل ہوئی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ محمد الفائد کے صاحبزادے دودی الفائد برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے ہمراہ کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ محمد الفائد کا دبئی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔محمد الفائد نے ہاؤس آف فریزر بھی خریدا جبکہ پیرس کا ریٹز ہوٹل بھی محمد الفائد کی ملکیت میں تھا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی نمازِ جنازہ لندن کی ریجنٹس پارک مسجد میں ادا کردی گئی ہے۔