نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی اس رپورٹ کو ‘خیالی’ قرار دیا ہے جس میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست کی گئی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال سے، جب جمعرات کو یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں محترمہ حسینہ کی حوالگی سے متعلق ڈھاکہ سے آنے والی خبروں پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے کہا گیا، تو انہوں نے کہا، "ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ یہ سوال خیالی ہے۔ جہاں تک محترمہ حسینہ کی صورت حال کا تعلق ہے، بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انتہائی مختصر نوٹس پر یہاں آئی تھیں۔ ہمارے پاس اس سے زیادہ کہنے کو کچھ نہیں ہے۔‘‘
مسٹر جیسوال سے پوچھا گیا ’’کیا حکومت ہند کو بنگلہ دیش سے محترمہ حسینہ کی حوالگی کے لیے کوئی درخواست موصول ہوئی ہے؟ اگر ایسی درخواست آتی ہے تو حکومت ہند کیا کارروائی کرے گی؟ اور محترمہ حسینہ کی موجودہ حالت کیا ہے، کیا وہ سیاسی پناہ گزین ہیں؟