نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی)دفاعی تحقیقی اور ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور بحریہ نے اوڈیشہ کے چاندی پور میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے چھوٹی دوری کی سطح سے سطح تک مارکرنے والی میزائل کا آج کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا۔
فلائٹ ٹیسٹ زمین پر قائم عمودی لانچر سے کیا گیا، جس میں کم اونچائی پر اڑنے والے تیز رفتار فضائی ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ میزائل سسٹم نے کامیابی کے ساتھ ہدف کا سراغ لگایا اور اسے نشانہ بنایا۔
اس ٹیسٹ کا مقصد پراکسیمٹی فیوز اور سیکر سمیت ہتھیاروں کے نظام کے متعدد اپ ڈیٹ کردہ عناصر کی توثیق کرنا تھا ۔ آئی ٹی آر چاندی پور میں تعینات ریڈار الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم اور ٹیلی میٹری جیسے مختلف آلات سے سسٹم کی کارکردگی کو باریک بینی سے ٹریک کیا گیا اور اس کی تصدیق کی گئی تھی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی بحریہ کی ٹیموں کی اس کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ وی ایل – ایس آر ایس اے ایم ہتھیاروں کے نظام کے اعتماد اور تاثیر کی تصدیق کرتا ہے۔