ہفتہ, دسمبر 13, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

ملکی اتحاد کے قیام میں آئینِ ہند کا کردار غیر معمولی: پروفیسر شیخ عقیل احمد

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 25, 2022
in آئینہ شہر
0
ملکی اتحاد کے قیام میں آئینِ ہند کا کردار غیر معمولی: پروفیسر شیخ عقیل احمد
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) آئین ہند ہمیں جہاں اپنے تمام شہری حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،وہیں اپنے فرائض سے بھی روشناس کرواتا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بطور شہری ہم کیا رول ادا کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں یومِ آئین کی مناسبت سے ’ہندوستانی ریاستوں کا انضمام اور آئینِ ہند‘ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی لیکچر سے قبل کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہند کے آئین کی ایک بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے طویل آئین ہے،جس کی تشکیل میں ترقی یافتہ جمہوریتوں اور ان کے دستوروں سے استفادہ کیا گیا اور اس میں انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور ملکی وحدت کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔انھوں نے لیکچر کے موضوع پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہرسال 26نومبر کو یومِ آئین کے طورپر منایا جاتا ہے تاکہ ہم اپنے آئین کی خوبیوں اور ملکی تعمیر و ترقی میں اس کے رول کو یاد رکھتے ہوئے اس کے تئیں وفاداری کے عہد کا اعادہ کرسکیں، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے یہ پروگرام اسی مقصد سے منعقد کیا ہے،جس کا موضوع’ہندوستانی ریاستوں کا انضمام اور آئینِ ہند‘ ہے۔
شیخ عقیل نے کہا کہ اس موضوع پر خصوصی لیکچر دینے کے لیے ہم نے ملک کے ممتاز دانشور،سینئر صحافی اور آئینِ ہند کے مشمولات و خصائص پر گہری نظر رکھنے والے اسکالر شری رام بہادر رائے کو مدعو کیا ہے۔ہم شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہماری دعوت قبول کی اور ان کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔
اندرا گاندھی آرٹ کونسل کے چیرمین مسٹر رام بہادر رائے نے اپنے تفصیلی لیکچر میں آزادی ہند کے بعد ملک بھرکی ریاستوں کے جمہوریہئ ہند میں انضمام کی روداد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان ریاستوں کی ہندوستان میں شمولیت کی تاریخ کافی دلچسپ ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان موجودہ شکل و صورت میں نظر آرہا ہے،ورنہ جس وقت ہندوستان آزاد ہوا تھا ہمارا ملک اس وقت تقریباً چھ سو چھوٹی بڑی ریاستوں اور رجواڑوں میں منقسم تھا۔انھوں نے بتایا کہ مجلس قانون ساز نے آزادی سے قبل 1946 میں ہی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی تھی، جس کے تحت ریاستوں کے نمائندوں سے باتیں کی گئیں اور مختلف مرحلوں میں انھیں ہندوستان میں شمولیت پر راضی کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ اس پورے عمل میں سردار پٹیل اور ان کے ساتھ وی پی مینن نے غیر معمولی کردار ادا کیا۔ایک اہم بات اپنے لیکچر میں انھوں نے یہ بتائی کہ عام طورپر اس حوالے سے پٹیل کو سخت باور کرایا جاتا ہے، مگراپنے مطالعے کی روشنی میں میں کہہ سکتا ہوں کہ انھوں نے پورے ملک میں پھیلی ہوئی سیکڑوں چھو ٹی بڑی ریاستوں کو ہندوستان میں شامل کرنے کا بظاہر مشکل کام نہایت معقول انداز میں اور شایستگی کے ساتھ انجام دیا۔ یہ کام کرتے ہوئے انھوں نے ریاستی سربراہوں،نوابوں اور راجاؤں کی نفسیات کا بھی خیال رکھا، ان کی حیثیت اور مقام کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد بات چیت آسان ہوگئی اور بیشتر ریاستیں اپنی مرضی سے ہندوستانی وفاق میں شامل ہوتی گئیں۔مسٹر رائے نے کہا کہ اس معاملے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں آزاد ہند کے پہلے گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا کردار بھی قابل ذکر تھا، جس نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملک کی آزاد حکومت میں ضم ہوجائیں،حالاں کہ بعض انگریز افسروں نے کچھ ریاستوں کو گمراہ بھی کیا اور انھیں ہندوستان میں شامل ہونے سے بازرکھنے کی کوشش کی،مگر ان کی سازش کامیاب نہیں ہوسکی اور آئینِ ہند پر یقین اور ہمارے رہنماؤں کی دوراندیشی کی بدولت ہندوستان ایک مضبوط اور متحد جمہوریت کی شکل میں عالمی منظرنامے پر سامنے آیا۔
ڈاکٹر کلیم اللہ (ریسرچ آفیسر) کے اظہارِ تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔اس موقعے پر کونسل کا تمام عملہ موجود رہا۔

Tags: آئینِ ہندپروفیسر شیخ عقیل احمدخصوصی لیکچرملکی اتحاد
ShareTweetSend
Previous Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردوکے پچاس سال مکمل ہونے پر باوقارتقریب

Next Post

اختلافات اور تنازعات کو بات چیت سے ہی حل کیا جاسکتا ہے: راجناتھ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پاک مقبوضہ کشمیر کی واپسی کی قرارداد کے نفاذ کا راجناتھ کاعزم

اختلافات اور تنازعات کو بات چیت سے ہی حل کیا جاسکتا ہے: راجناتھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025
کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

دسمبر 10, 2025
ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In