پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

روس میں میڈیا پر سختیاں، آزادانہ رپورٹنگ پر”پابندی”

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 1, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
روس میں میڈیا پر سختیاں، آزادانہ رپورٹنگ پر”پابندی”
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وائس آف امریکہ اور بی بی سی سمیت دوسرے کئی غیر ملکی اداروں کی روسی زبان کے مواد تک رسائی بلاک کر دی گئی

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): روس نے نئے ضوابط کے تحت ملک میں میڈیا تنظیموں کو پابند کیا ہے کہ جب وہ فوجی موبلائزیشن کی کوششوں کے بارے رپورٹنگ کریں تو صرف وہ اعداد و شمار اور اطلاعات استعمال کریں جو وفاقی اور علاقائی انتظامی ادارے انہیں فراہم کریں۔ یہ اطلاع وائس آف امریکہ نے دی ہے۔ میڈیا امور پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس اس بارے میں سختی کر رہا ہے کہ یوکرین میں اس کی جنگ کی اندرون ملک رپورٹنگ کس طرح کی جائے۔ماسکو نے ستمبر میں میڈیا کو نئی ہدایات اس وقت جاری کیں جب اس نے اپنی فوجوں کو تقویت دینے کی کوشش میں جزوی فوجی موبلائزیشن کا اعلان کیا ۔روس کی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ان احکامات پر عمل درآمد میں ناکامی کی صورت میں میڈیا ادارے کو یا تو بلاک کردیا جائے گا یا پھر پانچ ملین روبل، جو بیاسی ہزارامریکی ڈالر کے برابر ہیں، کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
روس نے فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد سے میڈیا پر متعدد ضابطے نافذ کئے ہیں۔ ان ضابطوں میں یوکرین کے خلاف جنگ کو “اسپیشل آپریشن”یا خصوصی کارروائی کہا جانا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، ماسکو نے ایک نیا قانون بھی نافذ کیا ہے جس کے تحت فوج کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانا قابل سزا جرم ہے اور اس کی خلاف ورزی پر پندرہ برس کی سزائے قید رکھی گئی ہے۔اطلا عات کے مطابق متعدد نیوز آرگنائیزیشنز نے کام بند کردیا ہے اور دوسروں کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ان میں” نوویا گزیٹا” بھی شامل ہے جس کے ایڈیٹر ڈمٹری مراٹوف کو سن دو ہزار اکیس کا امن کا نوبیل پرائیز بھی دیا گیا تھا۔ پانچ ستمبرکو حکام نے اس کا لائسنس منسوخ کردیا۔
وائس آف امریکہ اور بی بی سی سمیت دوسرے کئی غیر ملکی اداروں کی روسی زبان کے مواد تک رسائی بلاک کر دی گئی۔

صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم سی پی جے کے مطابق روس میں موبلائیزیشن کے خلاف بڑے احتجاج کے دوران کم از کم سولہ صحافیوں کو مختصر وقت کے لئے پکڑا گیا۔بعض کو بلا اجازت ہونے والی ریلیوں میں شریک ہونے کے لئے سزائیں بھی دی گئیں۔

پکڑے جانے والے صحافیوں میں فری لانس صحافی یولیا وشنے ویٹ سکایا بھی شامل ہیں جو ریڈیو فری یوروپ/ریڈیو لبرٹی کے لئے لکھتی ہیں۔

ان کے وکیل نے بتایا کہ انہیں بلا اجازت نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کی پاداش میں پانچ روز کی سزائے قید دی گئی۔

ان کے نیوز ادارے کے صدر جیمی فلائی نے یہ کہتے ہوئے سزا کی مذمت کی کہ وہ روسیوں کو سچ بتا کر محض اپنا کام کر رہی تھیں۔

اس سلسے میں ماسکو کا موقف جاننے کے لیے واشنگٹن میں روسی سفارت خانے کو وائس آف امریکہ کی طرف سے بھیجی جانے والی ای میل “ان ڈیلیور ایبل” کے عنوان سے واپس آگئی۔ سفارت خانے کو کی گئی ٹیلیفون کال کا جواب ایک خاتون نے دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ وہ وی او اے کو کس سے بات کرنے کے لئے کہیں۔ وہ ایک ای میل ایڈریس دیں گی۔ جس کے بعد انہوں نے ٹیلیفون لائن کاٹ دی۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق رواں سال کے اوائل میں کم از کم ڈیڑھ سو صحافی روس سے بھاگے اور نئے ضابطوں کے نفاذ کے پہلے ہفتوں میں روسی حکام نے ساٹھ مقدمات دائر کیے۔ میڈیا کی عالمی تنظیم "رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز ” کے مطابق روس پریس فریڈم انڈیکس پر ایک سو اسی ممالک میں سےایک 155ویں نمبر پر ہے۔

Tags: پابندیروسسختیمیڈیانکیل
ShareTweetSend
Previous Post

معمولات نبوی ﷺ

Next Post

سعودی سینما گھروں میں ہندوستانی فلم ”وکرم ویدھا“ ریلیز

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سعودی سینما گھروں میں ہندوستانی فلم ”وکرم ویدھا“ ریلیز

سعودی سینما گھروں میں ہندوستانی فلم ”وکرم ویدھا“ ریلیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In