اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

صغیر اشرف کی تحقیق خون جگر جلانے کی مثال: پروفیسر ندیم

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینیئر استاذنے کہا کہ ا نڈین پوسٹل سروس سے وابستہ افسران کی علم دوستی اور تحقیقی و تصنیفی کاوشیں قابلِ رشک ہیں

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 18, 2024
in دہلی نامہ
0
صغیر اشرف کی تحقیق خون جگر جلانے کی مثال: پروفیسر ندیم
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) تحقیق کے لیے خون جگر صرف کرنا پڑتا ہے اور ڈاکٹر صغیر اشرف کی تازہ کتاب "اردو تنقید و تحقیق کے حوالے سے” کا مطالعہ اس بات کو محسوس کراتا ہے کہ ابھی ہمارے یہاں ایسے لوگ موجود ہیں جو تحقیق کے لیے خونِ جگر صرف کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار رسمِ اجراء کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینیئر استاذ پروفیسر ندیم احمد نے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ انڈین پوسٹل سروس سے وابستہ افسران کی علم دوستی اور تحقیقی و تصنیفی کاوشیں قابلِ رشک ہیں۔ شمس الرحمان فاروقی کی خدمات سے زمانہ واقف ہے اور اب ڈاکٹر صغیر اشرف کی خدمات کے بھی لوگ معترف ہوتے جا رہے ہیں۔ متنوع موضوعات پر مشتمل یہ کتاب ان کی اس شناخت کو مزید مستحکم کرنے کا سبب بنے گی۔

معروف ناقد جناب حقانی القاسمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صغیر اشرف ہندی اور اردو میں تواتر کے ساتھ لکھنے کی وجہ سے ذو لسانی فنکار کی حیثیت سے معروف ہیں۔ وہ کئی زبانوں کے ماہر ہیں تو انھوں نے ان تمام زبانوں سے خوشہ چینی کر کے اپنی تخلیقات و تنقیدات کو ایک اونچائی پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا عہد ایسا ہے کہ اگر فنکار ایک سے زائد زبانوں کا ماہر نہیں ہے تو ان کا تحقیق و تصنیف کے میدان میں بہت آگے تک نہیں جانا ممکن نہیں۔

تعارفی کلمات اور تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ڈاکٹر خان محمد رضوان نے کہا کہ ڈاکٹر صغیر اشرف کی کتاب کی رسم اجراء کی تقریب میں آپ معززین کی شرکت نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی کا باعث ہے بلکہ ہمیں یہ یقین بھی دلاتی ہے کہ کسی نفیس انسان کے کاموں کے تعارف کے لیے جب پیش قدمی کی جاتی ہے تو پڑھے لکھے لوگوں کا تعاون ملنا کوئی مشکل نہیں۔ ڈاکٹر صغیر اشرف اتراکھنڈ کے پہاڑوں میں اردو تحقیق و تنقید کی شمع جلائے ہوئے ہیں، ایسے میں ان کے اکتسابات سے اردو دنیا کو متعارف کرانا ہم سب کی ذمےداری ہے۔ ڈاکٹر محمد ریحان جو فرنچ ایکسپرٹ کی میٹا میں کا کر رہے ہیں انہوں نے اپنے مقالہ میں کہا کہ ڈاکٹر صغیر اشرف صاحب کا جو بھی تخلیقی سرمایہ ہے وہ فطرت کی آواز کو غور سے سننے کا نتیجہ ہے۔ تخلیقی ذہن ویسے تو خدا دیتا ہے مگر ڈاکٹر صغیر اشرف کی تخلیقیت کو پروان چڑھانے میں اتراکھنڈ کے قدرتی مناظر کا بھی اہم رول رہا ہے۔ ان کی نظم "شامِ نینی تال” کو مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے جو فکری و فنی پختگی کی حامل ہے۔ انھوں نے کتاب کا تنقیدی جائزہ بھی لیا اور کئی مفید مشورے مصنف کو دیئے۔

صدر شعبۂ اردو، کلکتہ یونیورسٹی ڈاکٹر امتیاز وحید نے کہا کہ ڈاکٹر صغیر اشرف کے کاموں سے عرصے سے واقف ہوں، اس بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ وہ صغیر نام سے ہیں لیکن کام سے کبیر ہیں۔ ان کے علاوہ جناب عشرت ظہیر( معروف فکشن تخلیق کار)سید ریاض حسین (مینیجر، سینٹ رومی پبلک اسکول، رام نگر، اتراکھنڈ)، ڈاکٹر نعیمہ جعفری پاشا( ہمہ جہت شخصیت اور فکشن تخلیق کار) معروف صحافی ڈاکٹر شکیل اختر (ریڈیو جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر صغیر اشرف نے اپنے تخلیقی و تحقیقی سفر کا تفصیل سے ذکر کیا۔ تقریب میں احسان قاسمی، تاج الدین محمد، ڈاکٹر احمد علی جوہر، ڈاکٹر مصطفیٰ علی، ڈاکٹر شاہد حبیب، ڈاکٹر عبد الرزاق زیادی، ڈاکٹر ضیاء المصطفیٰ، ڈاکٹر اسعد اللہ، ڈاکٹر زاہد ندیم احسن، ڈاکٹر عبداللہ منیر عالم، ڈاکٹر مخمور صدری، آصف پھولپوری اور منتظر عالم وغیرہ نے شرکت کی۔ نظامت کی ذمہ داری حامد علی اختر (ایڈیٹر ماہنامہ صلاح کار) نے بحسن و خوبی انجام دیا۔

 

Tags: تحقیقجامعہ ملیہ اسلامیہحقانی القاسمیحوصلہ افزائیڈاکٹر امتیاز وحیدڈاکٹر صغیر اشرفرسم اجراءکلکتہ یونیورسٹیمعروف ناقد
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریس نے بلند کیا”آواز دو ہم ایک ہیں” کا نعرہ

Next Post

سابق ڈائرکٹرجنرل دور درشن ایس ایم خان سپرد خاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سابق ڈائرکٹرجنرل دور درشن ایس ایم خان سپرد خاک

سابق ڈائرکٹرجنرل دور درشن ایس ایم خان سپرد خاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In