پیر, نومبر 3, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی جانب سے اسکالرشپ تقسیم

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 25, 2023
in دیار وطن
0
جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی جانب سے اسکالرشپ تقسیم
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی: ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بسنے والے تمام افراد کے دکھ درد میں کام آنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نےاتوار کو ریاستی دفتر میں ہونہار اور مستحق طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ تقسیم کرنے کی ایک تقریب مولانا حافظ مسعود حسامی کارگزار صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے زیر صدارت دفتر جمعیۃ میں منعقد کی جس میں کانگریس کے سینئر لیڈرمحمد عارف نسیم خان ،مقامی رکن اسمبلی امین پٹیل ،حاجی بشیر موسیٰ پٹیل (چیرمین محمد حاجی صابو صدیق مسافر خانہ)،نظام الدین راعین (ترجمان کانگریس پارٹی)اور جے جے پولس اسٹیشن کے پی آئی جناب مختار شیخ نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس تقریب میں معزز مہمانوں کے ہاتھوں 37؍ طلباء کو چیک دیکر اس مہم کا آغاز کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ہر سال سیکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات اس اسکیم سے مستفید ہوتے ہیں ۔
اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر محمد عارف نسیم خان اور رکن اسمبلی امین پٹیل نے جمعیۃ علماء کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کی قیادت رہنمائی میں انجام پانے والے اس نیک کام کی کھل کر ستائش کی۔جے جے پولس اسٹیشن کے پی آئی جناب مختار شیخ نے طلباء اوران کے سرپرستوں کو تلقین کی کہ وہ تعلیم حاصل کرنے میں اپنا دھیان مرکوز کریں اور قوم وملت اور ملک کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو ابھی سے تیار کریں۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اس پروگرام کو بحسن وخوبی چلایا اور اس مہم کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ جمعیۃعلماء ایک عرصے سے طلبہ کے ڈراپ آؤٹ کو لیکر کافی فکر مند تھی ،ہمارا یہ احساس ہے کہ دیگر وجوہات کے ساتھ معاشی کمزوری بھی ڈراپ آؤٹ کا ایک اہم سبب ہے، اس لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے اور اس سے زیادہ وسیع پیمانے پر جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی دفتر سے اسکالرشپ دئے جانے کا اہتمام کیا جاتا ہے، ہمارے دفتر سے وکالت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو شہیدایڈوکیٹ شاہد اعظمی اسکالر شپ کے نام سے طالب علم کو مکمل فیس دینے کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ دیگر کورسیس (انجینئرنگ اور میڈیکل)کے طلباء کو جزوی وظیفہ دیا جاتا ہے۔
مولانا نے یہ بھی کہا کہ جمعیۃ علماء شرعی حدود میں رہتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کوبھی تعلیمی وظائف اس لئے دیتی ہے کی سماج میں تعلیم عام ہو،جس کے نتیجے میں انسانیت کا بھلا ہوگا ۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے یہ بھی کہا کہ اب ہم نے جمعیۃعلماءمہاراشٹر کی طرف سے اسکول اور کالج کھولنے کاارادہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں ایک قطعہ اراضی (6؍ایکڑ) ہم کو حاصل ہوگئی ہے ، اسپر تعمیر کا منصوبہ بن رہا ہے ،ان شاء اللہ جلد ہی اس سلسلہ کی خوش خبری ہم ملت کو پیش کریں گے۔
تقریب کا آغاز مولانا محمد اسلم القاسمی صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ،ممبئی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور مولانا حافظ مسعود احمد حسامی کی دعا پر اختتام ہوا ۔
اس تقریب میںشرکت کرنے والے جمعیۃعلماء مہاراشٹرکے دیگر ذمہ داران میں مولانا اشتیاق احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر، مفتی محمد یوسف خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر ، مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مولانا محمد اسید قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مشرقی زون،ممبئی، مولانا لیاقت علی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء سائوتھ زون،ممبئی ،مولانا یار محمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء سائوتھ سینٹرل زون،ممبئی ،حافظ محمد عارف انصاری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانے ،مولانا محمد زبیر قاسمی صدر جمعیۃعلماء پوئی،عقیل سعید صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماءبی وارڈسائوتھ ممبئی ،انوار گلزار احمد اعظمی ،ممبئی ،سراج الدین خان ممبئی و دیگر کے ہاتھوں موجود طلباء میں چیک تقسیم کیئے گئے ۔

Tags: اسکالرشپتقریبجمعیۃ علماء
ShareTweetSend
Previous Post

آئی پی ایس افسرمحمد قیصر خالد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدہ پرترقی

Next Post

حجابی خاتون شاہین اختر چین میں عالمی کراٹے مقابلہ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
حجابی خاتون شاہین اختر چین میں عالمی کراٹے مقابلہ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گی

حجابی خاتون شاہین اختر چین میں عالمی کراٹے مقابلہ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In