ممبئی (یواین آئی)معروف آئی پی ایس اور سابق پولیس کمشنرریلویزکی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدہ پرترقی کے ساتھ ساتھ انہیں محکمہ پروٹیکشن آف سول رائٹس کا سربراہ مقررکیا گیا ہے۔ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس زمرہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدہ پر ترقی کے لیے بنایا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے زمرے میں عہدے پر ترقی دے کر مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد قیصر خالد فی الحال اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس، موٹر ٹرانسپورٹ، پونے ہیں اور انہیں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، پروٹیکشن آف سول رائٹس، ریاست مہاراشٹر، ممبئی پر تقرری دی گئی ہے۔
مہاراشٹرمیں حالیہ دنوں میں صرف پانچ آئی پی ایس ریاست کے مختلف علاقوں میں تعینات ہیں اور بخوبی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ،ان میں قیصر خالد اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔قیصر خالد انڈین پولیس سروس کے ایک افسر ہیں، پولیس کمشنر، ریلوے، ممبئی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 1997 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں جنہیں امن و امان کے انتظام، جرائم پر قابو پانے، انسداد بغاوت آپریشنز، میگا سٹی پولیسنگ، ٹریفک مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ وغیرہ کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور بیرون ملک خاص طور پر چارلس اسٹورٹ یونیورسٹی، آسٹریلیا اور یونیورسٹی کالج آف لندن میں تربیت حاصل کی ہے۔ وہ ایک مشہور پبلک ا سپیکر ہیں اور انہوں نے موٹیویشن، کیرئیر کاؤنسلنگ، سیکورٹی، پولیس ورک، وغیرہ پر کئی سیشنز لیے ہیں۔وہ اردو اور ہندی زبانوں کے شاعر بھی ہیں۔ انہوں نے اردو شاعری کے دو منتخبات لکھے ہیں۔اردو اور ہ دی دونوں زبانوں کو قریب لانے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور اس کا خاطر خواہ اثر بھی ہوا ہے۔