ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مانو کے طلبہ کو امریکی رفاہی ادارہ سیڈ کی تقریباً 75 لاکھ کی اسکالرشپ

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 17, 2023
in خاص خبریں
0
مانو کے طلبہ کو امریکی رفاہی ادارہ سیڈ کی تقریباً 75 لاکھ کی اسکالرشپ
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اردو یونیورسٹی کے طلبہ بہترین صلاحیتوں کے حامل۔ پروفیسر عین الحسن و جناب مظہر حسینی کی مخاطبت

حیدرآباد (پریس نوٹ) "مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبہ بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انھیں بہترتعلیمی ماحول اور مناسب سہولیات فراہم کرائی جائیں تاکہ یہ اپنی صلاحیتوں کا خاطر خواہ استعمال کر سکیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ اس سمت میں سنجیدگی سے عمل کر رہی ہے۔” ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر،مانو نے آج ڈین بہبودیِ طلبہ کی جانب سے سیڈ (سپورٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکانومک ڈیولپمنٹ) فاﺅنڈیشن، امریکہ، قرآن فاﺅنڈیشن، حیدرآباد اور ہیلپنگ ہینڈ فاﺅنڈیشن حیدرآباد کے اشتراک سے سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں منعقدہ جلسہ تقسیم اسکالر شپس میں کیا۔ انھوں نے تینوں غیرسرکاری رفاہی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مانو کے طلبہ کی مالی امداد کے لیے اپنا دست تعاون دراز کیا اور ایک خطیر رقم بہ طور اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے طلبہ کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا اور مانو کا نام روشن کریں۔
جناب سید مظہر الدین حسینی، ایگزیکیٹو ڈائرکٹر سیڈ نے 73,90,000 کا چیک وائس چانسلر کے حوالے کیا اور بتایا کہ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے اور روزگار دوسری۔ ضرورت مند طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود اعتمادی، کڑی محنت، خلوص، اللہ پر بھروسہ اور وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنا کیریئر بہتر بنائیں۔ بہتر روزگار کے حصول کے ذریعہ اپنے کنبہ اور معاشرے کے لیے سودمند ثابت ہوں۔ پروفیسر اشتیاق احمد ، رجسٹرار نے کہا کہ پروفیسر علیم اشرف جائسی نے مانو کے طلبہ کے لیے سیڈ کی اسکالرشپ لاکر ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ یہ مانو کی تاریخ میں سنہری حرفوں میں درج کیا جائے گا۔ طلبہ کے لیے یہ خدمت بے حد مؤثر ثابت ہوگی۔
جناب مجتبیٰ حسن عسکری، ڈائرکٹر، ہیلپنگ ہینڈ فاﺅنڈیشن نے کہا کہ تعلیم کی تکمیل کے بعد مسابقت سخت ہے۔ ملازمت کے لیے سافٹ اسکلس اور انگریزی پر توجہ دینا ضروری ہے۔
ڈین بہبودیِ طلبہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی نے اس موقعے پر سیڈ فاﺅنڈیشن کے ٹرسٹی جناب مظہرالدین حسینی کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے ان اسکالرس شپس کی اجرائی ممکن ہو سکی۔انھوں نے مزید کہا کہ سیڈ نے اس کارخیر میں حیدرآباد کی دو اہم رفاہی تنظیموں قرآن فاﺅنڈیشن اور ہیلپنگ ہینڈ کو شامل کرکے ہمارے طلبہ کے لیے بے حد آسانیاں فراہم کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ اس بار کل73,90,000 (تہتر لاکھ نوے ہزار)روپئے اسکالر شپ کے لیے مختص کیے گئے ہیں جب کہ طلبہ کی تعداد بڑھا کر 586 کر دی گئی ۔ ان طلبہ میں یونیورسٹی کی جانب سے چلائے جارہے پروفیشنل کورس بی ووک کے تمام 153 اور دیگر کورسوں کے 433طلبہ شامل ہیں۔ ان 433طلبہ میں 297کا تعلق مانو کیمپس ،حیدرآباد سے ہے جب کہ 136طلبہ یونیورسٹی کے دیگر کیمپسوںآسنسول، اورنگ آباد، بھوپال، بیدر، لکھنؤ، دربھنگہ، بنگلور، نوح،کٹک، کڑپہ اور سرینگر سے ہیں۔ اسکالرشپ کا اہل قرار دینے کے لیے گذشتہ سمسٹر کے رزلٹ کے ساتھ ساتھ بی پی ایل(خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد)، مدرسہ کے فارغین، حفاظ اور یتیم طلبہ کواولیت دی گئی۔ تقسیم وظائف کے بعد طلبہ کو اس بات کا حلف بھی دلایا گیا کہ وہ ہمیشہ ایمانداری، سچائی، محبت اور رواداری کے راستے پر چلیں گے۔
پروفیسرعبدالسمیع صدیقی، جوائنٹ ڈین بہبودی طلبہ نے کارروائی چلائی اوربتایا کہ گذشتہ برس بھی سیڈنے 30 لاکھ کی رقم دے کر مانو کے300 ضرورت مند طلبہ کو اسکالرس شپ دی تھی۔اس بار اس میں دوگنے سے زیادہ اضافہ کیاگیا ہے۔ ڈاکٹر جرار احمد، اسسٹنٹ ڈین بہبودیِ طلبہ نے شکریہ ادا کیا۔ جلسے کا آغاز فاطمہ رحمہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ ڈین بہبودیِ طلبہ کے اراکین ڈاکٹر فیروز عالم، ڈاکٹر کے ایم ضیاءالدین، ڈاکٹر جمیل احمد، محترمہ عصمت فاطمہ بھی موجود تھے۔

Tags: اردو یونیورسٹیاسکالرشپسیڈطلبہمانو
ShareTweetSend
Previous Post

بال بھارتی کی اردو نصابی کتاب میں اعجاز نداف کی بہادری کی کہانی شامل

Next Post

ڈاکٹر نرجس فاطمہ کی کتاب ’’منتخب مضامین‘‘ کا اجرا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ڈاکٹر نرجس فاطمہ کی کتاب ’’منتخب مضامین‘‘ کا اجرا

ڈاکٹر نرجس فاطمہ کی کتاب ’’منتخب مضامین‘‘ کا اجرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In