پیر, فروری 23, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

جو بائیڈن کی ذاتی رہائش گاہ کی تلاشی،مزید خفیہ دستاویزات برآمد

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 22, 2023
in اخبارجہاں
0
امریکی طلبہ کے تعلیمی قرضوں کی  معافی کا بڑا فیصلہ
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن(ایجنسیاں):امریکی محکمہ انصاف کے عہدے داروں کو رواں ہفتے ڈیلاویئر میں صدر جو بائیڈن کی ذاتی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران چھ مزید خفیہ دستاویزات ملی ہیں۔اس بات کا انکشاف صدر کے ذاتی وکیل نے ہفتے کو ایک بیان میں کیا جو صدر بائیڈن کے لیے ایک اور شرمندگی کا باعث بنا اور اس سے 2024 میں ان کی صدراتی انتخاب کی دوڑ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بائیڈن نے اس صورت حال کو ایک ’معصومانہ غلطی‘ قرار دیتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔بائیڈن کے وکیل باب باؤر نے کہا کہ پہلی تلاشی کے بعد وائٹ ہاؤس نے محکمہ انصاف کو ڈیلاویئر کی رہائش گاہ کی دوسری تلاشی کی پیشکش کی تھی جو جمعے کو کی گئی جس کے بعد نئی خفیہ دستاویز برآمد ہونے کا معاملہ سامنے آیا۔
باؤر نے کہا: ’محکمہ انصاف نے اپنی انکوائری کے دائرہ کار میں سمجھے جانے والے مواد کو قبضے میں لے لیا جس میں چھ اشیا کی درجہ بندی بطور حساس مواد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ’تلاشی 12 گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی اور اس میں گھر میں کام کرنے کی جگہ، رہنے اور سٹور جیسی تمام جگہیں شامل تھیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ محمکہ انصاف کو صدر کے گھر تک مکمل رسائی حاصل تھی جس میں ذاتی طور پر ہاتھ سے لکھے گئے نوٹس، فائلیں، کاغذات، بائنڈر، یادداشتیں، کام کی فہرستیں، نظام الاوقات اور دہائیوں پرانے ریمائنڈرز شامل تھے۔باؤر کے مطابق ضبط کیے گئے کچھ نئے کاغذات بطور سینیٹر اور کچھ نائب صدر کے دور کے تھے۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن کے ذاتی وکلا اور وائٹ ہاؤس کے وکیل نے پہلے محکمہ انصاف کے ساتھ معائنے کے دوران موجود رہنے اور اس کی تشہیر نہ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ پہلے ملنے والی دستاویزات کو محکمہ انصاف اور نیشنل آرکائیوز کے حوالے کر دیا گیا۔جمعرات کو صدر بائیڈن نے پرانی خفیہ دستاویزات کی برآمدگی پر پائے جانے والے عوامی غصے کو مسترد کر دیا۔کیلیفورنیا کے دورے کے دوران صحافیوں کے سوالات پر انہوں نے کہا: ’مجھے لگتا ہے کہ آپ کو معلوم ہوگا کہ وہاں ایسا کچھ بھی نہیں۔‘

صدر بائیڈن کے بقول: ’مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ میں ان ہدایات پر عمل کر رہا ہوں جو وکلا نے مجھے بتائیں اور وہ بالکل وہی ہیں جو ہم کر رہے ہیں۔ وہاں کوئی (قابل اعتراض مواد) نہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا ’ہمیں مٹھی بھر دستاویزات ملی ہیں جو غلط جگہ پر فائل کی گئی تھیں۔ ہم نے انہیں فوری طور پر آرکائیوز اور محکمہ انصاف کے حوالے کر دیا۔ ہم مکمل تعاون کر رہے ہیں اور اسے جلد حل کرنے کے منتظر ہیں۔‘
اس سے قبل گذشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کی اپنی ہی انتظامیہ نے گھر اور ایک سابق دفتر میں خفیہ دستاویزات کے حوالے سے لاپروائی برتنے پر تحقیقات کے لیے خصوصی کونسل نامزد کیا تھا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ نئی پیش رفت ڈیموکریٹک صدر کے لیے مسائل کا باعث بن سکتی ہے جنہوں نے اپنے رپبلکن پیشرو اور سیاسی حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو اسی طرح کے مواد کے حوالے سے غفلت برتنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بائیڈن کا ٹرمپ کے ساتھ 2024 میں انتخابی دوڑ میں سامنا ہو سکتا ہے۔اس پیش رفت کے بعد بائیڈن اور ٹرمپ دونوں کو خصوصی استغاثہ کی جانب سے تفتیش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو عام طور پر محکمہ انصاف میں غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی طور پر حساس مقدمات میں تعینات ہوتے ہیں۔
تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مقدمات ایک جیسے نہیں۔ بائیڈن کے وکلا نے کہا کہ انہیں ایک درجن سے بھی کم خفیہ دستاویزات ملی تھیں اور پہلی تلاشی کے بعد متعلقہ دستاویز کو واپس کر دیا گیا۔دوسری جانب ٹرمپ نے اس وقت تک ان الزامات کی مزاحمت کی جب تک کہ اگست میں ایف بی آئی کی جانب سے تلاشی میں تقریباً 100 خفیہ دستاویزات برآمد نہ کرلی گئیں، جس سے یہ سوالات اٹھتے رہے کہ ٹرمپ یا ان کے عملے نے تفتیش میں رکاوٹ ڈالی تھی۔ایک قانونی فرم ’نیشنل سکیورٹی کونسلرز‘ کے سربراہ کیل میک کلیناہن نے کہا: ’دونوں معاملات میں حقائق زیادہ مختلف نہیں ہو سکتے۔ صرف مماثلت یہ ہے کہ خفیہ دستاویزات موجود تھیں جو وائٹ ہاؤس سے باہر کہیں اور لے جائی گئی تھیں۔‘
ماہرین کے مطابق موجودہ صدر کی حیثیت سے جو بائیڈن کو ٹرمپ کے مقابلے میں کم قانونی خطرے کا سامنا ہے۔ ان کے پاس دستاویزات کو ظاہر کرنے کے لیے وسیع اختیارات حاصل ہیں اور ممکنہ طور پر انہیں استغاثہ کی تفتیش سے بچایا جائے گا کیونکہ محکمہ انصاف کے پاس کسی بھی موجودہ صدر کے خلاف مجرمانہ الزامات سے بچانے کے لیے دیرینہ پالیسی موجود ہے۔اس کے برعکس ٹرمپ کو جنوری 2021 میں صدارتی مدت ختم ہونے کے بعد یہ رعایت حاصل نہیں ہو گی۔

Tags: تلاشیجو بائیڈنخفیہ دستاویزاتذاتی رہائش گاہ
ShareTweetSend
Previous Post

الیکشن کمیشن بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

Next Post

سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پرشدید عالمی ردعمل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پرشدید عالمی ردعمل

سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پرشدید عالمی ردعمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 22, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In