جمعہ, فروری 27, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلہ کی پولنگ کل

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 16, 2023
in دیار وطن
0
مہاراشٹر: 608 گرام پنچایتوں کے انتخابات کا اعلان
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رائے پور( یو این آئی ) چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں کل 70 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ووٹنگ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اس مرحلے میں 70 اسمبلی حلقوں میں کل 958 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں، جن میں سے 827 مرد، 130 خواتین اور ایک کا تعلق تیسری جنس سے ہے۔ جن اہم لوگوں کے علاقوں میں کل ووٹنگ ہوگی ان میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل (پاٹن)، نائب وزیر اعلیٰ ٹی ایس سنگھ دیو (امبیکاپور)، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرن داس مہنت (سکتی)، بی جے پی کے ارون ساؤ (لورمی)، جنتا کانگریس صدر ڈاکٹر رینو جوگی (کوٹا)، مرکزی وزیر رینوکا سنگھ ( بھرت پور سونہت)، سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ وشنودیو سائی (کُنکُری) اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نارائن چندیل (جنجگیر) شامل ہیں۔اس کے علاوہ بھوپیش حکومت میں وزیر رویندر چوبے کا حلقہ ساجا ہے، وزیر داخلہ تامرادھوج ساہو کا حلقہ درگ دیہی ہے، وزیر امرجیت بھگت کا حلقہ سیتا پور ہے، وزیر امیش پٹیل کا حلقہ کھرسیا ہے،سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر برج موہن اگروال وزیر داخلہ تمرادھوج ساہو کا حلقہ انتخابی حلقہ رائے پور جنوبی علاقہ اور سابق اسمبلی اسپیکر پریم پرکاش پانڈے کے حلقہ بھیلائی نگر میں بھی کل ووٹنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں دارالحکومت رائے پور کی چاروں سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہوگی۔
ووٹنگ کے اس مرحلے کے دوران ریاست کے ایک کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار 479 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 81 لاکھ 41 ہزار 624 مرد ووٹرز، 81 لاکھ 72 ہزار 171 خواتین ووٹرز اور 684 تیسری صنف کے ووٹرز شامل ہیں۔ ووٹنگ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار 833 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے 700 سنگواری پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں صرف خواتین پولنگ اہلکار تعینات ہوں گی۔اس مرحلے میں ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بندرانوا گڑھ اسمبلی حلقہ کے نو پولنگ اسٹیشنوں – کامربھودی، آمامورا، اوڈھ، بڑے گوبرا، گنورگاؤں، غریبا، ناگیش، صاحبینکچھر اور کوڈومالی میں صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ ان کے علاوہ بندرانوا گڑھ کے باقی پولنگ اسٹیشنوں پر بھی دیگر 69 اسمبلی حلقوں کی طرح صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

Tags: 70 اسمبلی سیٹ958 امیدوارآخری مرحلہاسمبلی انتخاباتچھتیس گڑھرائے پور
ShareTweetSend
Previous Post

راہل تلنگانہ کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

Next Post

بائیڈن اورشی جن پنگ کا فوجی سطح پر رابطوں کی بحالی کا فیصلہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بائیڈن اورشی جن پنگ کا فوجی سطح پر رابطوں کی بحالی کا فیصلہ

بائیڈن اورشی جن پنگ کا فوجی سطح پر رابطوں کی بحالی کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In