پولیس افسر نے اُردو خدمتگاروں کا سمّان کیا
سورج پور :چھتیس گڑھ کے سورج پور میں چھتیس گڑھ اُردو اکادمی کے ذریعے اُردو زبان و ثقافت کی فروغ و ترقی کے لئے کئے جا رہے اقدامات کے تحت کل گزشتہ شب مقامی منگل بھون میں ایک روزہ اُردو سیمینار و سمّان سماروہ کا انعقاد کیا۔جس میں سب سے پہلے نعت گو کا آڈیشن و رنگ صوفی، آل انڈیا مشاعرہ اور اُردو سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اُس کے علاوہ اُردو ثقافت کے لئے کتابوں کا اجراء و اُردو خدمت گاروں کا اعزاز بھی کیا گیا۔ اور اُردو فروغ و تعلیم کے لئے بچوں میں کتابیں تقسیم کی گئیں۔ صوفیانہ کلام کے قوال ذاکر خان اور اُن ہمنواں نے بہت ہی سریلی انداز میں کلام پیش کیا۔ جس پر سامعین نے خوب داد وتحسین سے نوازا۔
اِس پروگرام میںچھتیس گڑھ اُردو اکادمی کے صدر ادریس گاندھی نے بتایا کہ اُردو تہذیب و ثقافت کو جاننے کی ضرورت ہے۔ جس کے ذریعے ہماری کی ترقی ہو گی۔
اِس پروگرام میں مہمان اعلیٰ کے طور پر صفی احمد صدر لیبر ویلفیئر بورڈ، رام کرشن ساہو پولیس افسر،نریش راجواڑے نائب صدر ضلع پنچایت، کے کے اگروال صدر نگر پالیکا سورج پور، سی ایم ایچ اُو ڈاکٹر آر۔ایس سنگھ، وشنو ناتھ ریڈی اسسٹنٹ کمشنر،پٹیل ضلع شکشا صدر، راجو یادو ڈی ایس پی، اشونی سنگھ بلاک صدر،بدرالدین ایراکی ممبر اُردو اکادمی اور ایم۔آر۔خان سکریٹری اُردو اکادمی بھی موجود تھے۔
اِس پروگرام کے انچارج اُردو اکادمی کے ممبر اسماعیل خان نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا خاص کردار ادا کیا۔