پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

’اسلام میں ماحولیاتی اخلاقیات: اصول اور تناظر‘ کے عنوان سے سمینار

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 22, 2023
in بزم شمال
0
’اسلام میں ماحولیاتی اخلاقیات: اصول اور تناظر‘ کے عنوان سے سمینار
0
SHARES
55
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ(پریس ریلیز): ’’مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے محفوظ ہوں۔ ندی پر بیٹھ کر وضو کرتے ہوئے پانی بہانے میں اسراف نہ کرو، جب دشمن کے علاقے میں جائو توسبزہ زاروں کو نقصان نہ پہنچائو‘‘۔ ان احادیث کا ذکر پروفیسر محمد سفیان بیگ، پرنسپل، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے شعبۂ اسلامک اسٹڈیز میں منعقد ہونے والے یک روزہ سمینار بعنوان ’’ اسلام میں ماحولیاتی اخلاقیات: اصول اور تناظر‘ میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ دور جدید کی سائنس وٹکنالوجی ترقی اور تعمیر کے نام پر تخریب وفساد کا شکار ہے۔ پروفیسر بیگ نے پلاسٹک، سولر انرجی نیز دیگر مادیات سے ہونے والے نقصانات کا ذکر کیا ۔ انھوںنے نوجوانوں کے سامنے سوال رکھا کہ کہ عہد وسطیٰ میں مسلمان سائنس داں بے شمار نظر آتے ہیں، آج یہ سلسلہ کیوںموقوف ہوگیا؟انھوں نے کہا کہ پہلے ایک مسلمان سائنس داں ہونے کے ساتھ متقی بھی ہوتا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات کے ذریعہ ہی ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔
کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر عبید اللہ فہد نے قرآنی آیات کی روشنی میں کہا کہ اللہ کی کائنات اور اس کی تخلیقات میں کسی بھی قوت، طاقت ادارے کو تبدیلی کا حق نہیں دیا جا سکتا ۔انہوں نے فطرۃ اللہ کو کون و مکاں کے درمیان توازن کے لئے ضروری قدرقرار دیا کیوں کہ اسلام توازن کا دین ہے۔ عالم اسلام کے معروف اسکالر طہٰ جابر العلوانی کے تصور عمرانیات کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قرآن، انسان اور تہذیب کے درمیان تصادم کو پسند نہیں کرتا، دنیا کے وسائل و ذرائع کو مشترکہ میراث تصور کیا جائے اور تصورات کے درمیان تصادم اور ٹکرائو کو باہمی گفت و شنید سے حل کیا جائے۔
مہمان خصوصی پروفیسر ثناء اللہ ندوی ، چیئرمین شعبہ عربی نے ریسرچ اسکالر سمینار کے عنوان کو جدید دور کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فقہائے اسلام اور مسلم دانشوروں نے اس عنوان کو قدیم زمانے سے آج تک اپنی فکر و نظر کا موضوع بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی اور صنعتی انقلاب کے بعد ماحولیاتی بحران نے سنگین صورت حال سے دنیا کو دوچار کیا ہے اور انسان اور فطرت کے درمیان خلا کو تھیالوجی اور صوفی ازم کے الحاق سے بھرا جاسکتا ہے ۔
پروفیسر ثناء اللہ نے قرآنی آیت ’’امم امثالکم‘ سے اسلام کے بین الاقوامی تصور پر روشنی ڈالی اور ابن سینا، فخرالدین رازی اور عصر جدید کے سید حسین نصر کے افکار سے موضوع کی مناسبتیں تلاش کیں۔ انہوں نے اسلامی ادب کے اسکالر حیّ ابن یقظان کو یورپ کی نشاۃ ثانیہ کے لئے موثر محرک قرار دیا۔
شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے پروفیسر عبدالمجید خان نے جدید دنیا کے علمی و فکری بحران کو ماحولیاتی بحران کا سبب قرار دیتے ہوئے اس نکتہ کی وضاحت کی کہ علمی بنیادوں کو فطری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ آج انسانیت کے مطالعات میں فطری حقائق اور مبادیات کو الگ کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم اسکالرز کو چاہئے کہ دینی و تہذیبی معاملات میں مداہنت کا مظاہرہ نہ کریں ان کے پاس اپنی علمیاتی بنیادیں موجود ہیں۔
کنوینر سمینار ڈاکٹر بلال احمد کٹی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ڈاکٹر اعجاز احمد نے تعاون پیش کیا اور ڈاکٹر نگہت رشید نے کلمات تشکر ادا کئے۔
دو علمی اجلاس میں صدرات کے فرائض ڈاکٹر آدم ملک خان اور ڈاکٹر ضیاء الدین فلاحی نے انجام دئے جبکہ نظامت فردوس اختر اور صبا ارشاد انصاری نے کی۔ ڈاکٹر فلاحی نے اپنے خطبہ صدارت میں مقالہ نگاران کے حوصلوں کو مہمیز دیتے ہوئے کہا کہ اسلامک اسٹڈیز خالص سائنسی میدانوں میں بھی رہنمائی کر سکتا ہے جیسا کہ اس سمینار کے عنوان اور پیش کردہ مقالات سے ظاہر ہوتا ہے ۔
سمینار میں کل نو مقالات پیش کئے گئے۔ صبا ارشاد انصار، عادل حسین ملک، محمد فتون دوحہ، رزبین، منیب احمد، پروگست دینبا، ڈاکٹر فرحین طاہر اور ڈاکٹر زرین وہاب نے ماحولیات کے متعدد گوشوں پر قرآن ، حدیث، فقہ اور معروف مسلم دانشوروں کے افکار کی روشنی میں مقالات پیش کئے۔
آخر میں صدر شعبہ پروفیسر عبدالحمید فاضلی نے تمام مہمانوں، مقالہ نگاروں اور غیر تدریسی عملہ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تمام مقالات شائع کئے جائیں گے اور جلد ہی اگلے سمینار کے عنوان کا اعلان کیا جائے گا ۔ موصوف نے نوجوان اسکالرز کو علم و تحقیق کے میدان میں یکسوئی کے ساتھ اپنی حصہ داری نبھانے کی نصیحت کی۔

Tags: اسلامعنوانماحولیاتی اخلاقیات
ShareTweetSend
Previous Post

نیہا سنگھ راٹھورمشکل میں گھِر گئیں

Next Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تائیوان کے اقتصادی ثقافتی سینٹر کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تائیوان کے اقتصادی ثقافتی سینٹر کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تائیوان کے اقتصادی ثقافتی سینٹر کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In