پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فن فنکار

59 سال کے ہوئے شاہ رخ خان

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 2, 2024
in فن فنکار
0
فلم ‘جوان’ کی ریلیز سے قبل شاہ رخ کی ویشنو دیوی مندر میں "حاضری”
0
SHARES
36
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی، 2 نومبر (یواین آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان آج 59 سال کے ہو گئے ہیں۔2 نومبر 1965 کو دہلی میں پیدا ہونے والے شاہ رخ خان کے والد ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ تھے۔ اداکاری سے جڑنے اور مواصلات کی مختلف شکلوں کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے، شاہ رخ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے اپنی پوسٹ گریجویشن مکمل کی۔ سال 1988 میں شاہ رخ خان نے چھوٹے پردے کے سیریل فوجی سے بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔سال 1991 میں شاہ رخ اپنے خوابوں کو پورا کرنے ممبئی آئے۔ عزیز مرزا نے شاہ رخ خان کی صلاحیتوں کو پہچانا اور انہیں اپنے سیریل سرکس میں کام کرنے کا موقع دیا۔ ان دنوں ہیما مالنی اپنی فلم دل آشنا ہے کے لیے دیویا بھارتی کے مقابل ایک نئے چہرے کی تلاش میں تھیں۔ جب شاہ رخ خان کو اس بات کا علم ہوا تو وہ اپنے دوستوں کی مدد سے اس فلم کے لیے اسکرین ٹیسٹ دینے گئے اور انہیں منتخب کرلیا گیا۔

اسی دوران شاہ رخ کو فلم دیوانہ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ رشی کپور جیسے تجربہ کار اداکار کی موجودگی میں بھی شاہ رخ خان نے اپنی زبردست اداکاری سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنالیا جس کے لیے انہیں فلم فیئر کی جانب سے فلم فیئر نئے اداکار کا ایوارڈ بھی ملا۔ اس دوران ہدایت کار جوڑی عباس-مستان کی نظر شاہ رخ خان پر پڑی۔ اس وقت وہ انگریزی کے نوبل.. اے کس بیفور ڈیتھ.. پر ایک فلم بنارہے تھے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کا کردار گرے شیڈز لئے ہوئے تھا۔ شاہ رخ نے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا اور اس کے لئے راضی ہوگئے۔ سال 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم بازی گر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور وہ کافی حد تک انڈسٹری میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

سال 1993 میں ہی شاہ رخ خان کو یش چوپڑا کی سپر ہٹ فلم..ڈر.. میں کام کرنے کا موقع ملا۔ سال 1995 میں شاہ رخ خان کو یش چوپڑا کی ہی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کام کرنے کا موقع ملا جو ان کے سینما کیریئر میں سنگ میل ثابت ہوئی۔ شاہ رخ خان کی سنجیدہ اداکاری کی وجہ سے یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔ سال 1999 میں شاہ رخ خان نے بھی فلم پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا اور اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ مل کر ڈریمز ان لیمیٹڈ بینر قائم کیا۔ شاہ رخ خان نے اس بینر کے تحت سب سے پہلے.. پھر بھی دل ہے ہندوستانی.. بنائی۔ بدقسمتی سے اچھی اسکرپٹ اور اداکاری کے باوجود یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ہوگئی۔ بعد میں اسی بینر تلے شاہ رخ خان نے اپنی بلند نظر فلم.. اشوکا.. بنائی لیکن اسے بھی ناظرین نے بری طرح مسترد کردیا۔ تاہم ان کے بینر تلے بننے والی تیسری فلم..چلتے چلتے.. سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

سال 2004 میں شاہ رخ خان نے ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کمپنی بھی بنائی اور اس کے بینر تلے’میں ہوں نا‘ تیار کی جو ٹکٹ کھڑکی پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ بعد میں، اس بینر کے تحت، انہوں نے پہیلی، کال، اوم شانتی اوم، بلو باربر، چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر اور دل والے جیسی کئی فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔سال 2007 شاہ رخ خان کے کیرئیر میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا جب لندن کے مشہور میوزیم میڈم تساد میں ان کا موم کا مجسمہ نصب کیا گیا۔ اسی سال شاہ رخ خان نے ایک بار پھر چھوٹے پردے پرکی طرف رخ کیا اور اسٹار پلس کے مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی کے تیسرے سیزن میں میزبان کا کردار ادا کرکے ناظرین کو محظوظ کیا۔ شاہ رخ خان کو اپنے فلمی کریئر میں آٹھ بار بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ شاہ رخ خان کے فلمی کیریئر میں اداکارہ کاجول کے ساتھ ان کی جوڑی بہت اچھی رہی۔ شاہ رخ کی سپر ہٹ فلمیں جیسے پٹھان، جوان اور ڈنکی سال 2023 میں ریلیز ہو چکی ہیں۔ شاہ رخ کی آنے والی فلموں میں کنگ اہم ہے۔

Tags: اداکاربالی ووڈچیلنجشائقینشاہ رخ خانفلمفلمی کریئرکنگ خان
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیل اور امریکہ کی حرکتوں کا سخت جواب دیں گے: خامنہ ای

Next Post

اننت ناگ میں دوملی ٹینٹ مارے گئے :ڈی آئی جی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اننت ناگ میں دوملی ٹینٹ مارے گئے :ڈی آئی جی

اننت ناگ میں دوملی ٹینٹ مارے گئے :ڈی آئی جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In