ڈھاکہ، 13 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مشیر سلمان ایف رحمان اور سابق وزیر قانون انیس الحق کو ریزرویشن اصلاحات کی تحریک کے دوران دو اموات کے سلسلے میں منگل کو ڈھاکہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔
ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کمشنر ایم ڈی معین الحسن نے کہا کہ 16 جولائی کو ڈھاکہ کالج کے سامنے احتجاج کے دوران تصادم میں دو افراد مارے گئے تھے۔ ان اموات کے سلسلے میں نیو مارکیٹ تھانے میں قتل کے دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ سلمان اور انیس کو قتل پر اکسانے کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔
‘ڈھاکا ٹریبیون’ کے مطابق سلمان رحمان بنگلہ دیش کے ایک نامور بزنس مین بھی ہیں۔