جمعہ, مارچ 20, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ایران کے شہر شیرازمیں "مقدس مقام” پر فائرنگ،15 ہلاک

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اکتوبر 26, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
ایران کے شہر شیرازمیں "مقدس مقام” پر فائرنگ،15 ہلاک
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تہران(ایجنسیاں)۔ ایران کے جنوبی شہر شیراز میں مسلح افراد نے اہل تشیعہ کے ایک مقدس مقام پر فائرنگ کر کے کم از کم 15 افراد کو ہلاک کر دیا۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق اس واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہو گئے۔ جیوڈشری کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق شاہ چراغ مسجد پر فائرنگ کے شبہے میں دو مسلح افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرا مسلح شخص فرار ہو گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’ ارنا‘ نے اس حملے میں پندرہ ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جبکہ سرکاری ٹی وی کے مطابق 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس حملے کے آثار ان حملوں سے مماثلت رکھتے ہیں جو ماضی میں سنی انتہاپسند شیعہ اکثریت کے خلاف کرتے آئے ہیں۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک پچھلے چالیس دنوں سے ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ایک عشرے کے عرصے میں ایران میں ہونے والے یہ سب سے بڑے مظاہرے ہیں۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق بدھ کو یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 45 منٹ پر شیراز میں واقع مزار شاہ چراغ میں پیش آیا ہے۔ ارنا کے مطابق فائرنگ کرنے والے دوحملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تیسرے کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں حملہ آور ایرانی نہیں ہیں لیکن اس نے ان کی قومیت کی وضاحت نہیں کی ہے۔
ایک اورنیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایک نامعلوم سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور ‘تکفیری’ تھےجنھوں نے ملک میں جاری بدامنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ حملہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا اور حکومت ’تکفیری‘ کی اصطلاح سنی انتہاپسندوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔
ایران میں بائیس سالہ مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کی تحویل کے دوران ہلاکت پر ہزاروں لوگ ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔ اور یہ احتجاج بدھ کو بھی جاری رہا جب ان کا چالیسواں منایا جا رہا تھا۔
چالیسویں کا سوگ ایران کی روایات کا حصہ ہے اور بدھ کے روز بھی مہسا امینی کے کرد آبائی شہر ساقیز میں ہزاروں افراد ایک طویل قطار میں ان کی قبر پر پہنچے۔
اس موقع پر مظاہرین نے ’ آمر کو پھانسی دو‘ کے نعرے بھی لگائے۔ وڈیو فوٹیجز کے مطابق ایچی کے قبرستان میں خواتین نے اپنے سروں سے حجاب بھی اتار پھینکا۔ اس موقع پر بڑی شاہراہوں اور مٹی سے اٹے راستوں تک، ہر جگہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نظر آئی۔

Tags: ایرانشیرازفائرنگ
ShareTweetSend
Previous Post

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کوعالمی معیارکی سہولت فراہمی کا ترقیاتی منصوبہ

Next Post

کانگریس کی "ورکنگ کمیٹی ” کا خاتمہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
کانگریس کی "ورکنگ کمیٹی ” کا خاتمہ

کانگریس کی "ورکنگ کمیٹی " کا خاتمہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In