پیر, جنوری 26, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

پروگرام کی صدارت سینئر رکنِ پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 18, 2025
in دہلی نامہ
0
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب
0
SHARES
66
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: ادب قوم کی روح ہے، جو مکالمے، ہم آہنگی اور قومی شعور کو سمت دیتا ہے۔ ادیبوں اور شاعروں کا فرض ہے کہ وہ عوام میں قوم پہلے کے جذبے کو ہمیشہ بیدار رکھیں۔ان خیالات کا اظہار راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے رہنما اندریش کمار نے آئڈیا کمیونیکیشنز کی سلور جوبلی تقریب اور جشنِ چراغاں کے دسویں ایڈیشن کے موقع پر بطورِ مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کئی تہذیبیں آئیں اور مٹ گئیں، مگر بھارت ہمیشہ سے موجود ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ آئڈیا کمیونیکیشنز دیگر تہواروں کی طرح رَکشا بندھن کے تہوار کو بھی ایک ادبی روایت کے طور پر منائے، تاکہ رشتوں کی معنویت کو سماجی و فکری سطح پر فروغ دیا جا سکے۔تقریب کی صدارت سینئر رکنِ پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کی۔ اپنے صدارتی کلمات میں انہوں نے کہا کہ جشنِ چراغاں محض ایک مشاعرہ نہیں بلکہ مختلف زبانوں، ثقافتوں اور روایات کا حسین سنگم ہے۔انھوں نے کہا کہ مشترکہ وراثت اور قومی یکجہتی کو مستحکم کرنے میں ایسے پروگرام اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور آئڈیا کمیونیکیشنز گزشتہ پچیس برسوں سے یہ فریضہ بخوبی انجام دے رہا ہے۔

آئڈیئاک کے نائب صدر ڈاکٹر ایس فاروق نے کہا کہ جشنِ چراغاں صرف تہواروں کا جشن نہیں، بلکہ یہ دلوں کو جوڑنے والا ایک ہمہ گیر پلیٹ فارم ہے۔ادارے کے ڈائریکٹر آصف اعظمی نے گزشتہ پچیس برسوں کی خدمات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہمیشہ بھارتی ادب، ثقافت اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم رہا ہے۔راجدھانی کالج کے چیئرمین پروفیسر امیت کمار سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی اور لسانی وراثت کو نئی نسل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسی لیے غیر نصابی سرگرمیوں میں اس نوعیت کے پروگراموں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔کالج کے پرنسپل پروفیسر درشن پانڈے نے استقبالیہ خطاب پیش کیا، جب کہ آئڈیئاک کے صدر گجا نند پرساد شرما نے اظہارِ تشکر کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر گورویندر سنگھ بانگا نے انجام دیے۔تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی سینئر شاعر پرتاپ سومنشی اور عقیل بخش شریک ہوئے۔دہلی اردو اکادمی، دہلی ہندی اکادمی اور کاویانجلی کے اشتراک سے منعقد اس ادبی محفل میں اردو، ہندی، بھوجپوری اور پنجابی کے ممتاز شعراء و ادباء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔نمایاں شعراء میں رما پانڈے، آلوک اَوِرل، کملیش بھٹ کمل، وی کے شیکھر، پروفیسر جسویر تیاگی، کرنل سنجے چترویدی، ایم آر قاسمی، قاضی نظم الاسلام، سورندر شجر، دلدار دہلوی، ریشما زیدی، سعدیہ علیم، احمد علوی، صہیب فاروقی، انجم جعفری، سلمان فیصل، پرکھر مالویہ کانہا، وکاس مشرا اور آصف بلال شامل تھے۔

Tags: آئڈیئاآئڈیا کمیونیکیشنزادبجشنِ چراغاںڈاکٹر ایس فاروقراشٹریہ سویم سیوک سنگھقومقومی ہم آہنگی
ShareTweetSend
Previous Post

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

Next Post

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In