اتوار, دسمبر 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

فتح پورمیں متاثرہ کنبہ سے ملنے کے بعد کانگریس لیڈر نے کہا دلتوں کو نہیں مل رہا انصاف

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 17, 2025
in Featured
0
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی
0
SHARES
93
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فتح پور:17 اکتوبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ اتر پردیش میں "جنگل راج” قائم ہے، دلتوں پر ظلم و ستم ہو رہا ہے اور وہ انصاف کی بھیک مانگ رہے ہیں مگر انہیں انصاف نہیں مل رہا۔راہل گاندھی نے کہا کہ ریاست میں مجرموں کو بچایا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندان سے ملاقات کے لیے سیاستدانوں کو نظر بند کیا جا رہا ہے اور انہیں دھمکایا جا رہا ہے۔ جمعہ کی صبح راہل گاندھی نے ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے کے محلہ توراب علی کا پوروا کے رہائشی مقتول ہری اوم والمیکی کی فیملی سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے خاندان کو پابند کر دیا تھا اور انہیں ہدایت دی گئی تھی کہ وہ رہنماؤں سے نہ ملیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جو متاثرہ ہے اسے انصاف نہیں مل رہا اور مجرموں کے خلاف مطلوبہ کارروائی نہیں ہو رہی۔کانگریس رہنما تقریباً 30 منٹ تک متاثرہ خاندان کے ساتھ رہے اور ان کا حال چال معلوم کیا۔ انہوں نے کہا، “آج ہماری حکومت نہیں ہے مگر ہم جتنی مدد کر سکتے ہیں، کریں گے۔” انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پورے ملک میں دلتوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ ہر یانہ میں ایک پولیس افسر نے خودکشی کی اور یہ پہلا موقع ہے جب کسی افسر کی لاش کا پوسٹ مارٹم آٹھ دن تک نہیں ہوا۔راہل گاندھی نے کہا کہ مقتول ہری اوم والمیکی کے گھر کی ایک لڑکی کا آپریشن ہونا ہے، مگر اس کا آپریشن نہیں ہو پا رہا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ خاندان کی مدد کریں اور ان کا دل جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ملک میں کمزور طبقے پر ظلم ہوگا، کانگریس وہاں کھڑی ہوگی۔

قابلِ ذکر ہے کہ رائے بریلی کے اونچاہار علاقے میں چوری کے شبہ میں فتح پور کے رہائشی ہری اوم والمیکی کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اونچاہار تھانہ کے انچارج سنجے کمار کو ہٹا دیا گیا اور پانچ افسران کو معطل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے سے جڑے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ متاثرہ خاندان نے کچھ دن قبل ہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی تھی، جس میں یوگی نے کہا تھا کہ ان کے ہر آنسو کا حساب لیا جائے گا اور انصاف دلایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ صوبائی حکومت عدالت میں پیروی کر کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلانے کی کوشش کرے گی۔

Tags: اوم والمیکیبریلیجنگل راجراہل گاندھیظلم و ستمفتح پورکانگریسلوک سبھامقتولیوپی
ShareTweetSend
Previous Post

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Next Post

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025
گھریلوایئرلائنز کے مسافروں کی آمدورفت میں زبردست اضافہ

ایکسپائر سرٹیفکیٹ پر طیارہ اُڑا؟ ایئر انڈیا کیخلاف تحقیقات

دسمبر 3, 2025
دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

دسمبر 2, 2025
بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 23, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In