جمعرات, فروری 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کشمیرنامہ

کشمیر میں ایک بار پھربرف و باراں کا سلسلہ شروع

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 18, 2024
in کشمیرنامہ
0
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردی کا زوربرقرار
0
SHARES
45
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر، 18 فروری (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں وکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اطلاعات کے مطابق وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ، گریز، مژھل وغیرہ کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں جاری ہیں ادھر ٹریفک حکام کے مطابق برف باری کے باعث سری نگر – لیہہ شاہراہ، بانڈی پورہ – گریز روڈ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ مغل روڈ اور بھدرواہ – چمبا روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔
تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مغربی ہوائوں کے داخل ہونے کے نتیجے میں وادی میں 17 فروری کی شام سے 21 فروری کی دوپہر تک برف وباراں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 18 فروری کو کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 19 سے 20 فروری تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 21 فروری کی دوپہر تک کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے جس کے بعد موسم میں بہتری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری ہوسکتی ہے۔محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے باعث پہاڑی علاقوں کی سڑکوں بشمول مغل روڈ، سنتھن پاس، سادھنا پاس، رازدان پاس اور زوجیلا پاس پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے۔انہوں نے مسافروں سے سفر کرنے سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کرنے کو کہا ہے جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھیتوں یا باغوں میں کھاد کا استعمال کرنے سے گریز کریں اور ان میں جمع پانی کو باہر نکالیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران وادی کے دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہونے کا امکان ہے۔ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم سے درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔

Tags: بارشبرف باریکشمیرمحکمہ موسمیات
ShareTweetSend
Previous Post

مودی کے دورہ جموں وکشمیر کے مدنظر بے نظیر سیکورٹی

Next Post

وزیر خارجہ ایس جے شنکرکی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
وزیر خارجہ ایس جے شنکرکی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ ایس جے شنکرکی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In