پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کشمیرنامہ

مودی کے دورہ جموں وکشمیر کے مدنظر بے نظیر سیکورٹی

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 18, 2024
in کشمیرنامہ
0
مودی کے دورہ جموں وکشمیر کے مدنظر بے نظیر سیکورٹی
0
SHARES
78
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر(یو این آئی)انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیر وی کے بردی نے اتوار کے روز یہاں پولیس کنٹرول روم سری نگر میں ایک میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس دوران افسروں پر زوردیا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر وادی کے سبھی اضلاع میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنزکا دائرہ وسیع کیا جائے۔پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سیکورٹی منظر نامے کے مزید استحکام کو یقینی بنانے کے لئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے یہاں پی سی آر سری نگر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران وادی کشمیر کے سیکورٹی منظر نامے کے حوالے مختلف امور زیر بحث آئے۔ان کا کہنا تھا کہ موصوف آئی جی پی نے ضلع کو درپیش موجودہ سیکورٹی خطرات و چیلنجز کی تشخیص پر زور دیا۔پولیس بیان کے مطابق مسٹر بردی نے افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی سیکورٹی واقعے سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔پولیس بیان میں کہا گیا: ‘آئی جی پی نے مجموعی سیکورٹی صورتحال کے استحکام کے لئے مختلف قابون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون ہونے پر زور دیا’۔انہوں نے کہا کہ موصوف آئی جی پی نے سیکورٹی ایجنسیوں اور عوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بنیادوں پر مثبت تعلقات بنانے پر زور دیا’۔
بیان کے مطابق انہوں نے انٹلی جنس شیئرنگ میکانزم کو مضوط بنانے کرنےکے احکامات صادر کئے۔میٹنگ کے دوران شرکاءنے آنے والے پروگراموں کے پیش منظر میں وضح کئے گئے سیکورٹی پلان کے بارے میں آئی جی کشمیر کو جامع بریفنگ دی ۔
اس موقع پر آئی جی کشمیر نے آفیسران پر زور دیا کہ آنے والی تقریبات کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔آئی جی پی نے دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے کی خاطر رات کے اوقات میں مزید چوکسی برتنے کی بھی تلقین کی ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو مزید تیز تر کرنے کے احکامات صادر کئے۔انہوں نے آفیسروں پر زوردیا کہ اہم پروگراموں کے دوران قومی شاہراہ کی سیکورٹی بڑھانے ، جہاں پر اقلیتی فرقے سے وابستہ لوگ رہائش پذیر ہیں وہاں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کرنے اور دیگر اہم مقامات پر سیکورٹی گرڈ مضبوط کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں کے سری نگر کے سیول لائنز اور پائین شہر میں ناکوں کا جال بچھانے کے بھی احکامات صادر کئے تاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایاجاسکے۔
آئی جی پی نے تقریبات کے دوران سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز کا خیال رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔
انہوں نے مشکوک سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے۔انہوں نے سرحدی علاقوں میں تعینات پولیس آفیسران کو خصوصی ہدایات دیں کہ ممکنہ دہشت گردی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے کنٹرول لائن اور اندرونی علاقوں میں سخت چوکسی برتیں ۔بیان کے مطابق انہوں نے زونل ایس ایس پیز سے قوم دشمن اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی بھی تاکید کی۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئی جی سی آر پی ایف، آئی جی بی ایس ایف، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو کشمیر ، ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر ، ، ایس ایس پی سری نگر، سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران کے علاوہ ، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 20فروری کو جموں وارد ہو رہے ہیں جبکہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 24فروری کو ادھم پور کا دورہ کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے بعد متعدد مرکزی وزراءکا بھی جموں وکشمیر کا دورہ متوقع ہے جس کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

Tags: آئی جی پیانسپکٹر جنرل آف پولیسسری نگرسیکورٹیمودی
ShareTweetSend
Previous Post

میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے: اوم تھانوی

Next Post

کشمیر میں ایک بار پھربرف و باراں کا سلسلہ شروع

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردی کا زوربرقرار

کشمیر میں ایک بار پھربرف و باراں کا سلسلہ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In