منگل, جون 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں گواہان کے بیانات کا اندراج مکمل

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 14, 2023
in خاص خبریں
0
2006کے مالیگاوں  بم دھماکہ کو 17 مکمل
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

این آئی اے مجسٹریٹ کو عدالت میں گواہی کے لیئے طلب کرنے پرعدالت راضی نہیں ہوئی

ممبئی14 ستمبر(یو این آئی )مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج ایک اہم پیش رفت ہوئی جب قومی تفتیشی ایجنسی نے سرکاری گواہان کے بیانات درج کرنے کا اختتام کیے جانے کا فیصلہ کیا اور اس تعلق سے عدالت میں ایک عرضداشت بھی داخل کی جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے گواہان کے بیانات کے اندراج مکمل کیئے جانے کا حکم جار ی کیا۔ این آئی اے نے بم دھماکہ متاثرین کے وکیل شاہد ندیم(جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) کی جانب سے مجسٹریٹ کو عدالت میں گواہی کے لیئے طلب کی جانے والی عرضداشت پر کوئی فیصلہ کیئے بغیر ہی آج عدالت میں گواہی مکمل کیئے جانے کا فیصلہ کیا یعنی این آئی اے مجسٹریٹ کو عدالت میں گواہی کے لیئے طلب کرنے پر راضی نہیں ہوئی۔
آج خصوصی این آئی اے عدالت کے جج اے کے لاہوٹی کو خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال موجودہ تفتیشی افسر پردیپ بھالے راؤ نے بتایا کہ ایجنسی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب مزید گواہان کو عدالت میں گواہی کے لیئے طلب نہیں کریگی۔ جن گواہان کے تعلق سے عدالت سے سمن حاصل کیا گیا تھا ان تمام گواہان کی گواہیاں مکمل ہوچکی ہیں لہذا عدالت سرکاری گواہان کے بیانات مکمل ہونے کا حکم جاری کرسکتی ہے۔اس معاملے میں کل 323سرکاری گواہان کی گواہی کا اندراج ہوا جس میں سے 37/ گواہان اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہوئے۔ اس مقدمہ میں 3/ دسمبر 2018 کو پہلے گواہ کی گواہی عمل میں آئی تھی جبکہ آخری گواہ کی گواہی 4/ ستمبر 2023 کو عمل میں۔ خصوصی جج ونود پڈالکر گواہی کا اندراج شروع کیا تھا، اس درمیان وہ ریٹائرڈ ہوگئے جس کے بعد جج پی آر سٹرے نے گواہان کے بیانات کا اندراج کیا لیکن ان کے ٹرانسفر ہوجانے کے بعد خصوصی جج اے کے لاہوٹی نے چارج سنبھالا اوربرق رفتاری سے بقیہ گواہان کے بیانات کااندراج مکمل کیا۔
خصوصی جج نے این آئی اے کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے دفاعی وکلاء کوحکم دیا کہ وہ سی آر پی سی کی دفعہ 313 /کے تحت بیانات درج کرنے کے لیئے تیار رہیں نیز ملزمین کو عدالت میں حاضر رہنا ضروری ہے لہذا ملزمین کو مطلع کردیں۔
اسی درمیان آج خصوصی جج نے ملزم کرنل پروہت کی جانب سے ایک سرکاری گواہ کو دوبارہ گواہی کے لیئے طلب کرنے کی عرضداشت پر کارروائی کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
اس ضمن میں عدالت میں موجود ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ دنوں این آئی اے کو ایک خط لکھ کر ان مجسٹریٹ کو گواہی کے لیئے طلب کرنے کی گذارش کی تھی جنہوں نے گواہان کے بیانات سی آرپی سی کی دفعہ 164/ کے تحت درج کیئے تھے لیکن ان کے خط کا کوئی بھی جواب دیئے بغیر این آئی اے نے آج گواہی کے اختتام کا فیصلہ کیا، این آئی اے نے مجسٹریٹ کو گواہی کے لیئے کیوں طلب نہیں کیا اس کا جواب این آئی اے ہی دے سکتی ہے۔
ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے مزید کہا کہ منحرف ہونے والے سات میں سے دو گواہان تو ایسے تھے جنہوں نے 164 کے دونوں بیانات سے انحراف کیا، ایک بیان اے ٹی ایس نے ریکارڈ کروایا تھا جبکہ دوسرا این آئی اے نے۔گواہان کا 164 /کے تحت دیئے گئے بیانات سے ایسے منحرف ہوجانا عدلیہ پر بھی ایک دھبہ ہے لہذا انہوں نے این آئی اے سے انصاف کے تقاضے کے تحت مجسٹریٹ کو عدالت میں گواہی کے لیئے طلب کرنے کی گذارش کی تھی۔
واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں 323/گواہوں کی گواہی عمل میں آچکی ہے۔ ملزمین کے بیانات کے اندراج کے بعد دفاعی گواہان کے بیانات کا سلسلہ شروع ہوگا، دفاعی گواہان کے بیانات درج ہونے کے بعد حتمی بحث شروع ہوگی۔

Tags: این آئی اے مجسٹریٹعدالتمالیگاؤں بم دھماکہ
ShareTweetSend
Previous Post

اعظم خان سچ کی آوازہیں :اکھلیش

Next Post

شاہ رخ خان نے سونی رازدان اور مہیش بھٹ کا شکریہ ادا کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
فلم ‘جوان’ کی ریلیز سے قبل شاہ رخ کی ویشنو دیوی مندر میں "حاضری”

شاہ رخ خان نے سونی رازدان اور مہیش بھٹ کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In