جمعرات, نومبر 13, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

عشرت جہاں انکاؤنٹر کی جانچ کرنے والے افسر کی برخاستگی پر روک

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 20, 2022
in دیار وطن
0
عشرت جہاں انکاؤنٹر کی جانچ کرنے والے افسر کی برخاستگی پر روک
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آئی پی ایس افسر ستیش چندر ورما کی رپورٹ کی پر ہی جانچ ٹیم نے تصادم کو فرضی قراردیاتھا

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):گجرات میں عشرت جہاں انکاؤنٹر کی سی بی آئی جانچ میں مدد کرنے والے سینئر آئی پی ایس افسر ستیش چندر ورما کو بڑی راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے انھیں برخاست کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر ایک ہفتہ کے لیے روک لگا دی ہے۔
ورما کی رپورٹ پر ہی جانچ ٹیم نے اسے فرضی انکاؤنٹر مانا تھا۔ قومی آواز ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق جسٹس کے ایم جوسیف اور رسی کیش رائے نے ورما کو برخاستگی کے حکم کو چیلنج دینے کے لیے دہلی ہائی کورٹ کے سامنے زیر التوا عرضی میں ترمیم کے لیے مناسب قدم اٹھانے کی ہدایت دی۔ مرکز نے آئی پی ایس افسر ستیش چندر ورما کو برخاست کرنے کا حکم دیا تھا۔
ورما کو 30 ستمبر کو ان کی سبکدوشی سے ایک ماہ پہلے یعنی 30 اگست کو سروس سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ انھوں نے اپریل 2010 اور اکتوبر 2011 کے درمیان 2004 کے عشرت جہاں انکاؤنٹر معاملے کی جانچ کی تھی اور ان کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر ہی اسپیشل جانچ ٹیم نے اسے فرضی انکاؤنٹر مانا تھا۔
جسٹس کے ایم جوسیف اور رسی کیش رائے کی بنچ نے ورما کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ اس فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج دے سکتے ہیں۔
بنچ نے کہا کہ انصاف کے مفادات کو دیکھتے ہوئے مدعا علیہ کی طرف سے عرضی کو خارج کرنے والے حکم کو آج سے ایک ہفتہ تک نافذ نہیں کیا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کہا کہ معاملے میں ہائی کورٹ یہ فیصلہ لے گا کہ آئی پی ایس افسر کو اپنے پوسٹ پر برقرار رہنا ہے یا عہدہ سے ہٹانے کے فیصلے کو جاری رکھا جائے گا۔
آئی پی ایس ورما کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل کپل سبل نے دلیل دی کہ ہائی کورٹ وقت وقت پر ان کی عرضی پر حکم جاری کر رہا تھا اور اب معاملے کو جنوری 2023 کے لیے بڑھا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے موکل کی عرضی کا کوئی حل نہیں نکل رہا ہے اور یا تو سماعت کے لیے معاملے کو سپریم کورٹ میں ٹرانسفر کریں، یا ہائی کورٹ کو سماعت کو آگے بڑھانے کے لیے کہیں۔
ہائی کورٹ کے ذریعہ وزارت داخلہ کو محکمہ جاتی جانچ کے مدنظر ان کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت دینے کے بعد ورما نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، جس نے ان کے خلاف الزامات کو ثابت کر دیا تھا۔ الزامات میں پبلک میڈیا کے ساتھ بات چیت کرنا شامل تھا، جب وہ نارتھ ایسٹرن الیکٹرک پاور کارپوریشن، شیلانگ کے چیف ویجلنس افسر تھے۔

Tags: برخاستگیسپریم کورٹعشرت جہاں
ShareTweetSend
Previous Post

سعودی عرب میں قومی دن کے حوالے سے تقریبات کا آغاز

Next Post

نوئیڈا میں دیوارگری،4 مزدوروں کی موت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نوئیڈا میں دیوارگری،4 مزدوروں کی موت

نوئیڈا میں دیوارگری،4 مزدوروں کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In