جمعہ, جون 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عدلیہ

سپریم کورٹ نے لکھیم پور تشدد کیس میں آشیش مشرا کو باقاعدہ ضمانت دے دی

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 23, 2024
in عدلیہ
0
لکھیم پور کھیری معاملہ میں آشیش مشرا سمیت 14 ملزمان کے خلاف الزامات طے
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف جاری تحریک کے دوران 2021 میں اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے واقعات میں کئی کسانوں کے مبینہ قتل کے معاملے میں ملزم سابق مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو پیر کو باقاعدہ ضمانت دے دی۔

آشیش کے علاوہ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجل بھویان کی بنچ نے اس واقعہ سے متعلق دیگر معاملات میں ملزم کسانوں کو بھی ضمانت دے دی۔ عدالت نے نچلی عدالت کو سماعت میں تیزی لانے کی بھی ہدایت دی۔ سپریم کورٹ نے دیگر اہم زیر التوا مقدمات کو ذہن میں رکھتے ہوئے نچلی عدالت کو ترجیحی بنیادوں پر اس کیس کی سماعت کرنے کی بھی ہدایت دی۔
استغاثہ کے مطابق 03 اکتوبر 2021 کو لکھیم پور کھیری ضلع میں مرکز کے تین فارم قوانین (جنہیں بعد میں کسانوں کے زبردست احتجاج کے بعد واپس لے لیا گیا تھا) کے خلاف مظاہروں کے دوران تشدد پھوٹنے کے بعد مبینہ طور پر چار کسانوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اس معاملے میں کسان تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ مظاہرین کے ایک گروپ کو ملزم آشیش مشرا کی گاڑی نے کچل دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے اس سال فروری میں اپنے حکم میں ملزم مشرا کو دی گئی عبوری ضمانت کی مدت میں توسیع کردی تھی۔ متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے دعویٰ کیا کہ ملزم مشرا عدالت عظمیٰ کی طرف سے مقرر کردہ ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم اس کیس میں عدالت عظمیٰ کی طرف سے عائد کردہ ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اتر پردیش کا دورہ کر رہا ہے اور مختلف تقاریب میں شرکت کر رہا ہے۔وہیں، ملزم مشرا کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل سدھارتھ ڈیو نے اس کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ’’ان کے موکل کی طرف سے کسی بھی طرح سے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ کوئی مبینہ دھمکی نہیں ہے کیونکہ ملزم کے والد لوک سبھا الیکشن ہار چکے ہیں۔ ملزم مشرا کو اس معاملے میں پہلی بار 09 اکتوبر 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد وہ 15 فروری 2022 کو جیل سے باہر آیا تھا۔ جنوری 2023 میں عدالت عظمیٰ نے انہیں اس معاملے میں آٹھ ہفتوں کی عبوری ضمانت دی تھی۔ انہیں جیل سے رہائی کے ایک ہفتہ کے اندر اترپردیش چھوڑنے کی بھی ہدایت دی گئی تھی۔ ٹرائل کورٹ پہلے ہی مشرا سمیت 14 لوگوں کے خلاف الزامات طے کر چکی ہے۔

Tags: آشیش مشرااترپردیشزرعی قوانینسپریم کورٹعبوری ضمانتعدالتلکھیم پور کھیری
ShareTweetSend
Previous Post

نیٹ یوجی تنازعہ میں آئی آئی ٹی سے عدالت عظمیٰ کی مددطلبی

Next Post

حج 2025 سہولیات سے پر ہوگا ،اعلان رواں ماہ کے آخر میں متوقع :ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مقامی عازمینِ کو حج پیکیج کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی سہولت

حج 2025 سہولیات سے پر ہوگا ،اعلان رواں ماہ کے آخر میں متوقع :ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 25, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In