پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

تبدیلی مذہب معاملہ میں گرفتارعرفان خواجہ خان کی ضمانت منظور

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 22, 2023
in خاص خبریں
0
تبدیلی مذہب معاملہ میں گرفتارعرفان خواجہ خان کی ضمانت منظور
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ مولانا کلیم صدیقی و دوسرے ملزمین کے لئے راہیں ہموار کریں گا: گلزار اعظمی

نئی دہلی (ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):مذہب تبدیل کرانے کے الزام میںگرفتار عرفان خواجہ خان کی آج سپریم کورٹ آف انڈیا نے ضمانت منظور کرلی ہے۔، دو رکنی بینچ نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ نچلی عدالت ملزم کو مقامی ضمانتدار کھڑے کرنے کےلئے دبائو نہ ڈالے بلکہ ملزم کو اترپردیش کے باہر کا بھی ضمانتدار مہیا کرنے کی سہولت دے۔ عدالت نے نچلی عدالت کو مزید حکم دیاکہ وہ ملزم کی ضمانت کی شرائط طئے کرے نیز یہ بھی حکم دیا کہ ملزم مقدمہ کی تاریخوں کے علاوہ اتر پردیش صوبہ میں داخل ہونے سے گریز کرے۔سپریم کورٹ آف انڈیا میں آج جیسے ہی عدالتی کارروائی کا آغاز ہوا یو پی حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراجن نے عدالت کو کہاکہ عدالت ملزم کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت پرر ہا کرسکتی ہے نیز ملزم کو اس کے خلاف عائد الزامات کی بنیاد پر ضمانت دی جانی چاہئے ناکہ دوسرے ملزمین کو اس کا فائدہ نہ مل سکے۔اسی درمیان دو رکنی بینچ کے جسٹس انردھ بوس اور جسٹس سدھانشو دھولیہ کو سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے بتایا کہ ملزم پر جس طرح کے الزامات عائید کئے گئے ہیں وہ نا قابل یقین ہیں نیز دہلی میں مذہب کی تبدیلی پر پابندی نہیں ہے اور یو پی کے قانون کا دہلی میں اطلاق نہیں ہوتا اور جس شخص نے اسلام قبول کیا ہے اس نے اسلام سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا اور اس کی شادی اس کی مرضی سے ہوئی تھی ، ملزم عرفان خواجہ خان نے بس اشاروںکے ذریعہ سمجھایا تھا کیونکہ دونوں گونگے تھے۔ سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے ملزم عرفان خان کے دفاع میںپیش ہوئیں۔
دو رکنی بینچ گذشتہ سماعت پر ہی فریقین کے دلائل کی سماعت کرچکی تھی لہذا عدالت نے آج فریقین کو کہا کہ مزید بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ملزم عرفان خان کے حق میں فیصلہ صادر کردیا۔گذشتہ سماعت پر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے دوران بحث عدالت کو بتایا تھاکہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ عرفان خان نے مذہب تبدیل کروایا تھا تو اس پرملک سے جنگ کرنے کی دفعہ یعنی کے 121-A کااطلاق کیسے ہوتا ہے ؟ انہوں نے مزید کہا کہ عرفان نام کے کسی دوسرے شخص کے اکائونٹ کی تفصیل چارج شیٹ میں شامل کی گئی ہیں اور اسے ملزم عرفان خواجہ خان سے منسوب کیا جارہا ہے ۔ سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے عدالت کو مزیدبتایا تھا کہ عرفان خان مرکزی حکومت کے زیر انصرام منسٹری آف ومن اینڈ چلڈرن ڈیولپمنٹ میں بطور ترجمان کام کرتا ہے نیز یو پی اے ٹی ایس نے ملزم پر جو الزام لگایا ہے کہ ہ وہ گونگے بچوں کو عمر گوتم کے کہنے پر اسلام قبول کرنے میں ان کی مدد کرتے تھے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ وہ عمر گوتم کو جانتے بھی نہیں ہیں اور نوئیڈا ڈیف سوسائٹی سے ان کا کوئی تعلق بھی نہیں ۔سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے عدالت سے مزید کہا کہ متنازعہ قانون اتر پردیش پروہبیشن آف ین لاء فل کنورژن آف ریلیجن ایکٹ کے تحت ملزم کو زیادہ سے زیادہ تین سال تک کی سزا ہوسکتی ہے جبکہ ملزم 20؍ ماہ سے زائد کا عرصہ جیل میں گذار چکا ہے لہذ ا ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے۔
ایڈیشنل سالیسٹرجنرل آف انڈیا کے ایم نٹراجن نے ملزم عرفان خان کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کی سخت لفظوں میں مخالفت کی تھی اور کہا کہ ایک منظم طریقے سے مذہب تبدیل کروانے والے گروہ کا ملزم اہم حصہ ہے اور ملزم نے اس کی سرکاری نوکری کا غلط فائدہ اٹھاکر غیر مسلم گونگے لوگوں کو مذہب تبدیل کرنے میں مجبور کیا ۔
دوران سماعت عدالت میں جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ہرش پراشر، ایڈوکیٹ صارم نوید، ایڈوکیٹ شاہدندیم،ایڈوکیٹ عارف علی خان، ایڈوکیٹ مجاہد احمد، ایڈوکیٹ و دیگر موجود تھے۔ آج کی عدالتی کارروائی پر جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملزمین بشمول مولانا کلیم صدیقی، عمر گوتم اور دیگر کے لیئے رہائی کا باعث بنے گا لیکن اس کے لیئے منظم طریقے سے مقدمہ کی پیروی کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اورہمارے وکلاء کو یقین تھا کہ اس مقدمہ میں اگر ضمانت ملیگی تو وہ صرف سپریم کورٹ سے ملیگی اور ہوا بھی ایسا ہی کیونکہ صوبہ یو پی میں جس طرح کا ماحول بنا ہوا ہے اوراستغاثہ کی جانب سے عدلیہ پر مسلسل دبائو بنایا جارہا ہے ، ملزمین کو انصاف ملنا مشکل نظر آرہا ہے لیکن اب جبکہ عرفان کو ضمانت مل چکی ہے، دیگر ملزمین کو بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا فائدہ ملنے کے امکانات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حالانکہ ضمانت حاصل کرنے میں کچھ وقت لگا کیونکہ اس مقدمہ میں کل چھ سماعتیں ہوئیں لیکن بالآخیر ملزم عرفان خواجہ خان کو ضمانت ملی ۔واضح رہے کہ گذشتہ سال ا تر پردیش انسداد دہشت گرد دستہ نے عمر گوتم اور مفتی قاضی جہانگیر قاسمی، مولاکلیم صدیقی سمیت کل 17ملزمین کو جبراً تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا کہ وہ پیسوں کا لالچ دے کر ہندوئوں کا مذہب تبدیل کراکے انہیں مسلمان بناتے تھے اور پھر ان کی شادیاں بھی کراتے تھے۔ پولس نے ممنو ع تنظیم داعش سے تعلق اور غیر ملکی فنڈنگ کا بھی الزام عائد کیا ہے۔اس مقدمہ میں ابھی تک کسی بھی ملزم کی ضمانت نہیں ہوئی تھی، ملزم عرفان پہلا ملزم ہے جس نے سپریم کورٹ سے رجو ع کیا تھا جس کی ضمانت آج منظور ہوئی۔

Tags: تبدیلی مذہبضمانتعرفان خواجہ
ShareTweetSend
Previous Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تائیوان کے اقتصادی ثقافتی سینٹر کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Next Post

اصل مجرموں اور ان کے حامیوں کو سخت سزا دی جائے: جماعت اسلامی ہند

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اصل مجرموں اور ان کے حامیوں کو سخت سزا دی جائے: جماعت اسلامی ہند

اصل مجرموں اور ان کے حامیوں کو سخت سزا دی جائے: جماعت اسلامی ہند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In