اتوار, مارچ 22, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

تلنگانہ کی معاشی صورتحال بدحال،ریاست پر 4.8 لاکھ کروڑ کے قرض کا بوجھ

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 15, 2023
in خاص خبریں
0
تلنگانہ کی معاشی صورتحال بدحال،ریاست پر 4.8 لاکھ کروڑ کے قرض کا بوجھ
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علحدہ ریاست کی تشکیل کے وقت صرف 75,577 کروڑ روپئے کا قرض ورثے میں ملا تھا
حیدرآباد : تلنگانہ پر 9 سال کے دوران قرض کا بوجھ بڑھ کر 4.8 لاکھ کروڑ تک پہونچ گیا ہے ۔ جس میں 3.23 لاکھ کروڑ روپئے بجٹ قرض ہے ۔ مزید ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپئے کا قرض مختلف کارپوریشن سے حاصل کیا گیا ہے ۔ ہر سال ریاست پر قرض میں بدستور اضافہ ہورہا ہے ۔ اوسطاً ماہانہ 1867 کروڑ روپئے سود ادا کرنا پڑرہا ہے ۔ اگر اس میں اصل قرض بھی شمار کرلیا جائے تو حکومت کو ماہانہ 2926 کروڑ روپئے ادا کرنا پڑرہا ہے ۔ اصل قرض اور سود ملا کر بجٹ کا 7 فیصد اور ریاست کی آمدنی کا 25 فیصد ادا کرنا پڑرہا ہے ۔ جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔یہ دعویٰ سیاست نیوزکی ایک خبرمیں کیا گیاہے،جس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کی معاشی صورتحال کتنی تشویشناک ہوگئی ہے ۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے 13 فروری کو پارلیمنٹ میں ریاست تلنگانہ کے قرض پر سوال پوچھا تھا جس پر مرکزی مملکتی وزیر فینانس پنکج چودھری نے تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل 2 جون تک ریاست پر صرف 75,577 کروڑ روپئے کا قرض تھا ۔ کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ کا خرچ مارچ 2022 تک بجٹ قرض ، گیارنٹی قرض ملاکر 4,33,817,94 لاکھ کروڑ تک پہونچ گئے جس میں بجٹ قرض 2,83,452 لاکھ کروڑ ریاست کی جانب سے دی گئی گیارنٹی 12 کمرشیل بنکوں سے حکومت کے مختلف کارپوریشنس سے حاصل کردہ قرض 1,30,934.94 لاکھ کروڑ اس کے علاوہ نبارڈ سے مزید 19,431 کروڑ روپئے کا قرض حاصل کرنے کی پنکج چودھری نے تفصیلات پیش کی ہے ۔
سال 2022-23 میں حاصل کردہ 39,859 کروڑ قرض کو شمار کرلیا جائے تو بجٹ قرض 3,23,311 کروڑ تک پہونچ جائے گا ۔ مالیاتی سال 2022-23 میں مرکز کی جانب سے عائد کردہ تحدیدات سے کارپوریشنس کو گیارنٹی قرض حاصل نہیں ہوئے ۔ اس کو بھی شمار کرلیا جائے تو فروری تک ریاست پر قرض کا بوجھ بڑھ کر 4,73,677.49 لاکھ کروڑ تک پہونچ گیا ۔ مارچ میں حاصل کردہ قرض کو بھی ملایا جائے تو 4.80 لاکھ کروڑ تک پہونچنے کے امکانات ہیں ۔
قرض کے ساتھ ساتھ اصل اور سود کی ادائیگی میں بھی ہر سال اضافہ ہورہا ہے ۔ جو بھی آمدنی حاصل ہورہی ہے وہ قرض اور سود کی ادائیگی میں چلی جارہی ہے ۔ ریاست کی معاشی صورتحال بدحال ہوچکی ہے ۔ جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی ماہانہ مقررہ وقت پر تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہے ۔ سپلیمنٹری بلز کلیر نہیں ہورہے ہیں ۔ کنٹراکٹرس کو بلز کی اجرائی ، فلاحی اسکیمات ، ترقیاتی اقدامات کے لیے فنڈز کی اجرائی میں حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی آمدنی کے ذرائع سے حکومت فوری استفادہ کررہی ہے ۔ غیر مجاز اراضیات کو باقاعدہ بنانے جی او 59 کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ساتھ ہی 30 سال کے دوران 2.7 لاکھ کروڑ روپئے آمدنی حاصل کرنے والے آوٹر رنگ روڈ کے کنٹراکٹ کو صرف 7380 کروڑ روپئے میں حوالے کردیا گیا ۔ اس پر کئی تنقیدوں کے باوجود حکومت نے کوئی نظر ثانی نہیں کی ۔

Tags: بوجھتلنگانہقرض
ShareTweetSend
Previous Post

حج مصارف کی تیسری قسط کی ادائیگی کیلئے ملی 19 مئی تک کی مہلت

Next Post

سی پی آئی قائدین کی سرینگر میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نئی دہلی آج بھی کشمیر ی عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی گامزن : فاروق عبداللہ

سی پی آئی قائدین کی سرینگر میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In