اتوار, اگست 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

جامعہ رحمانی کے شعبہ افتاء کا مقصد فقہ و فتاویٰ کے ماہرین تیار کرنا ہے:امیر شریعت

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 14, 2023
in خاص خبریں
0
جامعہ رحمانی کے شعبہ افتاء کا مقصد فقہ و فتاویٰ کے ماہرین تیار کرنا ہے:امیر شریعت
0
SHARES
40
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شعبہ ہٰذا کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد، 90 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ انعامات سے سرفراز

مونگیر(پریس ریلیز)جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کی مسجد میں حضرت امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب زید مجدہ سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی و سرپرست جامعہ رحمانی کے زیر صدارت ایک انعامی وتشجیعی پروگرام برائے طلبہ تخصص فی الافتاء منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ رحمانی کے اساتذہ کرام اورطلبہ شریک ہوئے، پروگرام کی نظامت تخصص فی الافتاء کے طالب علم مولوی تنویر احمد رحمانی نے کی، جبکہ مولوی سعد انجم رحمانی متعلم تخصص فی الافتاء کی تلاوت قرآن پاک اور مولوی محمد انس رحمانی متعلم تخصص فی الافتاء نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانۂ عقیدت پیش کرکے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس کے بعد مولوی مرشد عالم رحمانی متعلم تخصص فی الافتاء نے جامعہ رحمانی کے شعبۂ تخصص فی الافتاء کے امتیازات وخصوصیات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ جامعہ رحمانی کا شعبہ تخصص فی الافتاء اپنی تعلیمی و تربیتی نظام کے اعتبار سے انفرادی شان کا حامل ہے، یہاں فن فقہ و فتاویٰ کے ماہر اساتذہ کرام ہمہ وقت طلبہ تخصص فی الافتاء کی معیاری تعلیم اور عمدہ تربیت کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔


سرپرست جامعہ حضرت امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی زید مجدہم ان طلبہ پر خصوصی شفقت و توجہ فرماتے ہیں، فقہ و فتاویٰ کے علاوہ حضرت سرپرست محترم نے ہم‌ طلبہ کے لئے انگریزی اور کمپیوٹر کی تعلیم کا خصوصی انتظام فرما دیا ہے، مسائل کی تحقیق میں آسانی کے لئے شعبہ تخصص فی الافتاء کی درسگاہ میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ، تمرین فتاوی میں اساتذہ کرام معروف قسم کے سوالات کے بجائے ہر باب سے متعلق ایسے جدید اور معاصر مسائل سے ہم آہنگ سوالات دیتے ہیں جن سے متعلق جزئیات کتب فقہ میں بہت کم مل پاتے ہیں ، عام طور پر کتب فقہ میں موجود جزئیات کو بطور نظائر پیش کرکے جواب لکھنا پڑتا ہے ،یا کتب اصول میں مذکور کلیات سے مدد ‌لینی پڑتی ہے، مزید برآں حضرات اساتذہ کرام کی طرف سے یہ تاکید رہتی ہے کہ ہر ایک جواب کم از کم تین عربی مصادر فقہیہ کے حوالے سے مزین ہو، جبکہ ہر روز ایک سوال اور جواب عربی زبان میں لکھنا ہوتا ہے، اور اس کے لئے حوالے بھی براہ راست نصوص سے دینے ہوتے ہیں ، اس کے بعد جامعہ رحمانی کے استاذ حدیث حضرت مولانا جمیل احمد صاحب مظاہری کا مختصر خطاب ہوا ، مولانا نے اپنے خطاب میں طلبہ کو جہد مسلسل اور سعی پیہم کی ترغیب دی، بعد ازاں شعبہ تخصص فی الافتاء کے ذمہ دار جناب مفتی جنید احمد قاسمی صاحب نے شعبہ سے متعلق عزائم و مقاصد بیان کئے ۔ تمام اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا ۔
ششماہی امتحان میں معیاری نمبروں سے کامیاب ہونے والے طلبہ عزیز کو مبارک باد دی۔ مزید محنت اور مسلسل کوششوں کی تاکید کی اور تھکے بغیر سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ شعبہ تمام اصحاب فقہ کی توجہات چاہتا ہے ۔ تاکہ مسلم قوم کے لئے جو ضروری فقہی مسائل ہیں ان پر بہتر سے بہتر کام کیا جا سکے۔ اس کے لیے اصحاب فن کو مدعو کرکے مختلف جدید اور پیچیدہ موضوعات پر محاضراتی نشستوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اور فقہ و فتاویٰ پر گہری نظر رکھنے والے علماء کرام سے آن لائن بھی محاضرے کرائے گئے اور طلبہ نے ان محاضرات سے خوب فائدہ اٹھایا۔ انھوں نے طلبہ جامعہ رحمانی کو بالخصوص اور ہندوستان کے فضلاء مدارس کو بالعموم دعوت دی ہے کہ ان کے لیے شعبہ افتاء /جامعہ رحمانی کا دروازہ کھلا ہے۔ انھوں نے فقہی ذوق پیدا کرنے، فقہ سے متعلق صلاحیت کو پروان چڑھانے اور فقہ و فتاویٰ کے تعلق سے ہمہ جہت سرگرميوں میں حصہ دار بننے کے لیے یہاں داخلہ لینے کی فضلاء مدارس کو دعوت دی۔
جامعہ رحمانی کے شعبہ صحافت کے کنٹینٹ ایڈیٹر محمد شاہد رحمانی نے اپنے پریس بیانیہ میں بتایا کہ پورا پروگرام فکر و نظر آفیشئل یو ٹیوب چینل پر نشر کیا گیا ہے۔ جس سے بعد میں بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
اخیر میں حضرت سرپرست محترم دامت برکاتہم العالیہ کا نہایت ہی حوصلہ افزاء خطاب ہوا، حضرت نے شعبہ افتاء کے اساتذہ کو کامیابی کے ساتھ ایک سال مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور شعبہ ہذا کی مزید بلندی و ترقی کے لئے رہنماء نقوش بیان کئے۔ آپ نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ حضرات ہمیشہ اپنے لئے بلندترین اہداف طے کریں ، ان شاء اللہ اگر وہاں تک نہیں تو کم ‌از کم اس کے قریب تک ضرور پہنچ جائیں گے، اس کے بعد ششماہی امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا، جن ٢/طلبہ نے پنجانوے سے سنتانوے تک فیصدی اوسط حاصل کیا انھیں پانچ پانچ ہزار روپے نقد اور نوے سے لیکر چورانوے فیصدی اوسط حاصل کرنے والے ٩/ طلبہ کو پچیس پچیس سو روپے نقد انعام دیا گیا، بقیہ چند طلبہ جن کے اوسط نوے فیصد سے کم تھے انھیں انچارج شعبہ تخصص فی الافتاء حضرت مولانا مفتی جنید احمد صاحب قاسمی کی کتاب” مروجہ سودی معاملات :نقل و عقل کی روشنی میں” اور شعبہ صحافت جامعہ رحمانی کے ایچ او ڈی جناب فضل رحمٰں رحمانی صاحب کی انگریزی تصنیف دی شائننگ فیس آف اسلامک امہ: مولانا محمد ولی رحمانی دی گئی۔
سرپرست جامعہ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Tags: امیر شریعتجامعہ رحمانیشعبہ افتافقہ و فتاویٰ
ShareTweetSend
Previous Post

اعلیٰ تعلیم کیلئے ٹی پی-ڈی ڈی ایل کابڑاقدم

Next Post

پروفیسر ابن کنول کی رحلت پر شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعزیتی نشست

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پروفیسر ابن کنول کا انتقال ۔۔۔ دنیائے اردو سوگوار

پروفیسر ابن کنول کی رحلت پر شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعزیتی نشست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In