35سرکاری سینئرسیکنڈری اسکولوں کے370طلباء کودی اسکالرشپ
نئی دہلی(پریس ریلیز):ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل(ٹی پی-ڈی ڈی ایل)نے درج فہرست ذات؍درج فہرست قبائل(ایس سی؍ایس ٹی)طبقہ کے طلباء کواعلیٰ تعلیم کے لیے یوصلہ افزائی کرنے کے مقصدسے اپنے اْجولا پروگرام (سی ایس آرپہل) اسکیم کے تحت روہنی واقع اپنے لرننگ سینٹرمیںسالانہ اسکالرشپ تقسیم کے لئے تقریب کاانعقادکیا۔پروگرام کااہتمام ٹاٹاایفرمیٹیوایکشن پروگرام(ٹی اے پی)کے تحت کیاگیااوراس دوران 35 سرکاری سینئر سیکنڈری اسکولوں کے کل370طلباء کوریفرینس بک،اسٹیشنری اوراسکول بیگس کے طورپراسکالرشپ فراہم کی گئی۔کمپنی نے سماج میں خواتین کی بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اسی جذبے کے ساتھ اور لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے، ان میں سے تقریباً 50فیصداسکالرشپ لڑکیوں کو دی گئی۔
تقریب میں دہلی اسمبلی کے سکریٹری راج کمار اور ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے سی ای اوافسر گنیش سری نواسن اورپاورلنکس ٹرانسمیشن لمیٹڈکی سی ای اواورای ڈی محترمہ کرن گپتانے اسکالرشپ تقسیم کی۔ اس موقع پرٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے سینئر ٹیم لیڈران کے علاوہ اسکولوںکے پرنسپل، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔اس پروگرام کے بارے میںٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے سی ای او گنیش سری نواسن نے کہاکہ تعلیم ہمارے ٹی اے پی فریم ورک کا ایک اہم شعبہ ہے اور ذمہ دار کارپوریٹ شہری کے ناطے ہماری کوششیں ہونہارطلباء کی مددکرنے کی رہتی ہیں۔ ہم نے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور نوجوانوں کو اپنے خوابوں کوشرمندۂ تعبیربنانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے ارادے سے سالانہ اسکالرشپ پروگرام شروع کیاتھا۔ہمیںپورابھروسہ ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ ہمارے ملک کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کر سکتاہے۔
قابل ذکرہے کہ 2007سے شروع کیاگیاٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کا اجول پروگرام ایس سی؍ایس ٹی برادری کے ان طلباء پرخاص طورسے توجہ مرکوزرکھتاہے جن کے اقتصادی حالات تعلیم کاسلسلہ جاری رکھنے کے لیے سازگار نہیںہوتے ہیں۔کمپنی کی طرف سے لگاتارایسے طلباء پر نظررکھی جاتی ہے اورکمپنی کی طرف سے انہیںوقتاًفوقتاً رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔ تاکہ وہ پڑھائی ادھوری نہ چھوڑیںاوراپنی تعلیمی کارکردگی میںبہتری کرسکیں۔ اس کے علاوہ ان طلباء کے لیے پرسنالٹی ڈویلپمنٹ پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں جس میں ماہر این جی اوزکے ذریعہ ان کی انٹرپرسنل مہارت،کیرئرکاؤنسلنگ اورقابلیت کی جانچ جیسے شعبوںکا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس اقدام کے تحت اب تک 48 سرکاری سینئر سکینڈری سکولوں میںدسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت میں پڑھنے والے 15 ہزار طلباء اب تک فائدہ اٹھاچکے ہیں۔