پیر, فروری 23, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

موسی والا قتل کیس کا کلیدی ملزم کیلیفورنیا سے گرفتار

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 2, 2022
in خاص خبریں
0
موسی والا قتل کیس کا کلیدی ملزم کیلیفورنیا سے گرفتار
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیلیفورنیا (یو این آئی) ہندوستان کے مقبول گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسی والا کے قتل کے مرکزی ملزم گولڈی برار کو امریکہ کے کیلیفورنیا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ اطلاع جمعہ کو مختلف میڈیا رپورٹس میں ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کے حوالے سے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکام کو مبینہ طور پر بین الاقوامی ذرائع سے اہم اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے بعد انٹرپول کا ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا، جس کے تحت بیرون ملک مفرور کی گرفتاری اور حراست کی اجازت ملتی ہے۔ گینگسٹر کو 20 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اس واقعہ کے حوالے سے کیلیفورنیا حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


برار نے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے موسی والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ تب سے پنجاب پولیس ان کی ہندوستان حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔پنجاب کے سری مکتسر صاحب کا رہنے والا برار 2017 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر کینیڈا گیا تھا۔اس سال مئی میں وہ موسی والا کے قتل کے بعد امریکہ فرار ہو گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر اس کا سراغ لگانے سے بچنے کے لیے جگہیں بدل رہا تھا۔پولیس نے کہا کہ برار گزشتہ ماہ ڈیرہ سچا سودا کے پیروکار کے قتل کا بھی ایک اہم سازشی تھا۔جمعرات کو موسی والا کے والد بلکور سنگھ نے برار کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاعات دینے والے کو 2 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔امرتسر شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت زیادہ رقم دینے سے قاصر ہے تو وہ اپنی جیب سے انعام دینے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ موسی والا کو 29 مئی کو پنجاب کے مانسا ضلع کے گاؤں جواہرکے میں ان کے گھر کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کا قتل پنجاب حکومت کی جانب سے موسی والا سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لینے کے ایک دن بعد ہوا۔پولیس نے قتل کے سلسلے میں اب تک 23 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران دو شوٹر بھی مارے گئے۔ اس معاملے میں کل 35 لوگ ملزم ہیں۔

Tags: کلیدی ملزمکیلیفورنیاموسی والا
ShareTweetSend
Previous Post

افغانستان : کم عمر لڑکیوں کی شادی میں اضافہ کا دعویٰ

Next Post

ممبئی میں راج ٹھاکرے کی اذان پر اشتعال انگیزی، پولیس سرگرم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ممبئی میں راج ٹھاکرے کی اذان پر اشتعال انگیزی، پولیس سرگرم

ممبئی میں راج ٹھاکرے کی اذان پر اشتعال انگیزی، پولیس سرگرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 22, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In