ہفتہ, جون 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

رام کے نام پر سیاست نہیں ہونی چاہئے:یوگی

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 10, 2024
in بزم شمال
0
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ بھگوان رام ہمارے آئیڈیل ہیں اور ان کے نام پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ یہاں مختلف شعبوں کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ ان میں سے اترپردیش میں امکانات والا سروس سیکٹر بھی تھا۔ اسپریچول ٹورزم میں جو امکانات اترپردیش میں تھے گذشتہ سرکاروں نے اس کو نظر انداز کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر کہہ رہے ہیں کہ رام کے نام پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ہم نے کبھی سیاست نہیں کی۔ رام ہمارے آئیڈیل ہیں۔ آرادھیا کے نام پر کیسی سیاست؟ ہم انہیں یاد کرتے ہیں۔ رام کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ جاگتے ، سوتے ، روتے ، ہر شعبے میں رام رام کاذکر ہوتا ہے۔لیکن ایودھیا نہ جائیں کیونکہ ووٹ بینک متاثر ہوگا۔ آپ ووٹ بینک کی سیاست کر رہے ہیں، ہم نہیں۔ مندر بننے سے پہلے بھی جب عدالت کا فیصلہ نہیں آیا تھا، ہم ایودھیا گئے تھے اور روشنیوں کے ایک عظیم الشان میلے کا اہتمام کیا تھا۔ آج بھی جا رہے ہیں اور آگے بھی جائیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں اجودھیا، کاشی، متھرا-ورنداون، بارسانہ، گوکل، گووردھن، نیمیشرنیا، وندھیا واسینی دھام، دیوی پاٹن دھام، ناتھ کوریڈور (بریلی)، چترکوٹ کے لیے فنڈز کا انتظام کیا ہے۔ چیف منسٹر ٹورازم پروموشن اسکیم کے تحت ہم نے بجٹ میں ہر اسمبلی حلقہ میں ایک مذہبی مقام کو ترقی دینے کے لیے فنڈز کا انتظام کیا ہے۔ پریاگ راج 2025 میں کمبھ کا اہتمام 2019 سے بہتر کر سکیں۔ اس کے لیے بجٹ میں ایک بار پھر فنڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔
یوگی نے ایس پی کی سابقہ حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا’آپ تومتھرا-ورنداون کے لیے بھی کچھ نہیں کر سکے۔آپ وہاں جانے سے بھی ڈرتے تھے۔ ہم نے دونوں جگہوں پر تالے کھولے (کاشی میں ایس پی حکومت نے تالا لگا دیا تھا اور متھرا میں آپ لوگوں نے جنم بھومی کے پیچھے پارک کو تالا لگا دیا تھا) ہماری حکومت نے دونوں جگہوں پر تالے کھلوا دیئے۔بانکے بہاری مندر کوریڈور کے لیے بھی فنڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نشاد راج گوہیا کلچرل سنٹر شرنگور پور کے لیے فنڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔ اعظم گڑھ ضلع کے ہریہر پور میں میوزک کالج اور چترکوٹ میں مہارشی والمیکی کلچرل سنٹر کے لیے فنڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔تلسی داس جی کی جائے پیدائش راجا پور کے لیے بھی بجٹ میں فنڈز کا انتظام ہے۔ مہاراج وڈور کے نام پر میڈیکل کالج بنا رہے ہیں۔ میں وِدور کوٹی گیا۔ وہاں بحالی کا کام ہو رہا ہے۔
یوگی نے بتایا کہ ہماری حکومت اودا دیوی کے نام پر پی اے سی کی بٹالین بنا رہی ہے۔ ہم لکھنؤ کے قلعے کی مرمت بھی کروا رہے ہیں۔ دیگر مقامات پر قلعوں کی بھی مرمت کی جارہی ہے۔ یہ ہماری ثقافتی سیاحت کا حصہ ہے۔ ایودھیا میں بین الاقوامی رامائن اور ویدک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے لیے بجٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہم ان کو تیزی سے آگے لے جا رہے ہیں۔

Tags: اپوزیشناترپردیشبجٹحکومتسیاستووٹ بینکیوگی آدتیہ ناتھ
ShareTweetSend
Previous Post

بھجبل کو پھر مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں!

Next Post

ہیلری کلنٹن کے خلاف غزہ جنگ کی حمایت پراحتجاج

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہیلری کلنٹن کے خلاف غزہ جنگ کی حمایت پراحتجاج

ہیلری کلنٹن کے خلاف غزہ جنگ کی حمایت پراحتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In