جمعرات, اکتوبر 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

2023کے عازمین حج کے لئے دہرہ دون میں تربیتی کیمپ

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 14, 2023
in دیارِ ملت
0
2023کے عازمین حج کے لئے دہرہ دون میں تربیتی کیمپ
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دہرہ دون:تسمیہ آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈسوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام ڈاکٹرسیدفاروق صاحب کی صدارت میں : تسمیہ اکادمی،۱؍اندرروڈ،دہرہ دون میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں شہردہرہ دون سے تقریبا۱۵۰؍عازمینِ حج مردو عورتوں نے شرکت کی ، عازمینِ حج کو علماء کرام اورمفتیان عظام نے تربیتی خطاب سے مستفیض فرمایا اوراخیر میں تسمیہ کی طرف سے سبھی عازمین حج کو چندضروری سامانوں کا ایک پیکیٹ دیا گیاجو سفر حج میں کام آنے والے چندضروری چیزوں پرمشتمل تھا۔
پروگرام کی نظامت مولانا رسال الدین احمدحقانی ندوی سکریٹری مجلس دارالقضاء دہرہ دون نے کی ۔ پروگرام کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا ۔ تلاوت کے بعد جناب سید فرخ احمدعرف شہزادے نے نعتیہ کلام سنایا ، مولانا رسال الدین احمد حقانی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے عازمین حج کو حج کی فرضیت اوراس کے تقاـضے کیا ہیں اس پرتوجہ دلائی ، مفتی محمدوصی اللہ قاسمی سکریٹری تسمیہ آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئرسوسائٹی نے سفرحج کے متعلق ضروری ہدایت پرمشتمل مقالہ پڑھ کر سنانا ۔ مولانا محمداحمدقاسمی قاضی شہر دہرہ دون نے عمرہ اور احرام کےطریقے پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے عملاً کرکے دکھلایا ، مفتی سلیم احمدقاسمی قاضی شریعت مجلس دارالقضاء دہرہ دون نے عظمتِ حرمین شریفین پرگفتگوکرتے ہوئے حج کے پانچ دن اورحج کے ضروری مسائل پر بالخصوص عورتوں کے مسائل پرسیرحاصل گفتگو فرمائی ۔ ڈاکٹرسید فاروق صاحب نے وقت کی قلت کی بناء پر اپنے مختصرخطاب میں سب سے پہلے عازمین حج کو تلبیہ مع ترجمہ پڑھ کر سنایا اوراُن سے باربارپڑھواکراسے یادکرایا،ڈاکٹرصاحب نے فرمایا کہ آپ حضرات اپنے اندر سےغرور،گھمنڈ اورتکبر کو نکال دیں اورایک نیک دل نیک صفت انسان بن کر جائیں،وہاں بے پردگی،بے حیائی اوربرے کاموں سے بچیں، کسی سے جھگڑا نہ کریں ،اپنے غصے کو قابو میں رکھیں کیونکہ آپ جب وہاں جائیں تواس بات کاضرور خیال رکھیں کہ وہاں دنیا کے مختلف ممالک سے عازمین حج آئے ہوئے ہوں گے آپ اگرصف میں بیٹھے ہیں توبعض ایسے بھی ہوں گے کہ آپ کے بغل میں ،آپ کے سامنے آکر بیٹھ جائیں گے، کھڑے ہوجائیں گے ،بعض آپ کو پھاندتے ہوئے آگے نکل جائیں گے، آپ کو کسی طرح کی اس پر کوئی ناراضگی کا اظہار نہیں کرنا ہے بلکہ اگرجگہ نہ ملے تو سامنے والے کے کمر پر سجدہ کرلیں ،یہی آپ کے لئے باعثِ ثواب ہوگا۔لہذا آپ اپنے کسی بھی عمل سے کسی کو تکلیف نہ پہونچائیں اوراگرآپ کو کوئی تکلیف پہونچ جائے تواس پر صبر کریں ۔خاص طور پر اپنی بیوی کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ رکھیں، وہاں اللہ کی رحمت ہر وقت برستی رہتی ہے ،ہر وقت اللہ کا ذکر کریں اوراپنے گناہوں کی معافی مانگیں اوروہاں پردنیا کے تمام انسانوں اور بالخصوص اپنے ملک میں امن وشانتی،آپسی بھائی چارہ ،محبت اورملک کی ترقی کے لئے دعاء کریں۔اس کے بعد مفتی ضیاء الحق قاسمی نے خطبۂ حجۃ الوداع پڑھ کر سنایا ،آخیر میں مولانا راغب صاحب نےدعاءکی۔ یہ پروگرام صبح سات بجے شروع ہوکر ۱۲؍بجے دوپہر میں ختم ہوا۔

Tags: تربیتی کیمپدہرہ دونعازمین حج
ShareTweetSend
Previous Post

سہارنپورمیں رحمانی دواخانہ کی نئی برانچ کا افتتاح

Next Post

کرناٹک میں کانگریس کی جیت کاتمل ناڈو میں جشن

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کرناٹک میں کانگریس کی جیت کاتمل ناڈو میں جشن

کرناٹک میں کانگریس کی جیت کاتمل ناڈو میں جشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In