منگل, جون 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

آخرکارعدالت عظمیٰ کے حکم پر ٹوئن ٹاور کو منہدم کردیا گیا

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 28, 2022
in دیار وطن
0
آخرکارعدالت عظمیٰ کے حکم پر ٹوئن ٹاور کو منہدم کردیا گیا
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نوئیڈا(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو): نوئیڈا کے سیکٹر 93 اے میں واقع ٹوئن ٹاورز اتوار کے روز زمیں دوز کر دیئے گے۔ عدالت عظمیٰ کے حکم پراس عمارت کو 3700 کلوگرام دھماکہ خیز مواد کی مدد سے صرف 9 سیکنڈ میں مہندم کیا گیا۔ جس کے زمیں دوز ہونے کے ساتھ ہی آسمان پر گردوغبار کے بادل چھا گئے اور عمارت ملبے میں تبدیل ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق مٹی کا یہ طوفان اگلے تین سے چار دنوں تک لوگوں کو پریشان کر سکتا ہے۔ دھماکہ کے ساتھ عین 2.30 بجے عمارت محض 9 سیکنڈ میں زمیں بوس ہو گئی۔ ٹوئن ٹاورز کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو عمارت گرانے کے لیے دوسری سوسائٹی میں پناہ دی گئی تھی، سپر ٹیک کی ایمرالڈ سوسائٹی میں موجود تمام لوگوں سے گھروں کو خالی کرا لیا گیا تھا۔
انہدامی کارروائی کو دیکھنے کے لیے کافی لوگ جمع ہوئے اور بہت سے لوگ فاصلے پر موجود اپارٹمنٹ کے اوپر کھڑے ہو کر اس لمحے کو اپنے کیمروں میں قید کرتے دیکھے گئے۔ آپ کو بتادیں کہ 32 منزلہ اپیکس اور 29 منزلہ سائین ٹاور کو 3700 کلو گرام دھماکہ خیز مواد لگا کر گرایا گیا۔
سیکورٹی کے سبب ٹوئن ٹاورز کے قریب کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بتادیں کہ دھماکے کے بعد دھویں کے بادل اٹھ گئے اور پورے علاقے میں صرف دھواں ہی دکھائی دے رہا تھا۔ دونوں ٹاورز میں تقریباً 3700 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ڈمپ کیا گیا تھا۔ نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا کہ منصوبہ بندی کے مطابق انہدام کا عمل مکمل ہوا ۔ خالی سوسائٹیوں کے مکینوں کوآج شام 7 بجے کے قریب اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔ یہاں تقریباً 100 واٹر ٹینکرز اور 300 صفائی کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔ گیس اور بجلی کی فراہمی بھی جلد بحال کر دی جائے گی۔ ذہن نشیں رہے کہ ٹوئن ٹاورز کو منہدم کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ اس کے علاوہ 560 پولیس اہلکار، ریزرو فورس کے 100 لوگ، 4 کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی یہاں تعینات تھیں۔
دریں اثناء دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر وپل سنگھ نے کہاہے کہ عمارت گرنے کے بعد دو طرح کی دھول ہوا میں اڑتی ہے۔ مٹی کے موٹے ذرات تو فوراً زمین پر گر جائیں گے لیکن چھوٹے ذرات کافی دیر تک ہوا میں موجود رہیں گے۔ دھول کے چھوٹے ذرات دو سے تین کلومیٹر کے علاقے میں اگلے تین سے چار روز تک موجود رہیں گے۔ اگر ہوا کی رفتار زیادہ رہی تو یہ ذرات اس سے کم وقت میں ہی دور ہو جائیں گے۔ اگر موقع پر بارش ہو گئی تو حالات بہت جلد معمول پر آ جائیں گے۔ لوگوں کو اس سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ضرورت ہوگی، کیونکہ سیمنٹ کے چھوٹے ذرات جو نظر نہیں آتے انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور بعد میں پھیپھڑوں میں جا کر مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہدام کے بعد عمارت کے ملبے کو لے جانے میں بھی وقت لگے گا اور جب اسے ٹرکوں کے ذریعے لے جایا جائے گا تو یہ دیکھنا ہو گا کہ ٹرکوں کو صحیح طریقے سے ڈھانپا جا رہا ہے یا نہیں۔ اس عمارت کو گرانے میں 17 کروڑ روپے کا بوجھ بلڈر کو برداشت کرنا پڑے گا، جب کہ ملک میں عمارت مسمار کرنے کا ایسا پہلا واقعہ ہوگا جو تاریخ میں درج ہوا۔

یاد رہے کہ نوئیڈا کی کمپنی نے 2000 کی دہائی کے وسط میں ایمرالڈ کورٹ نامی پروجیکٹ شروع کیا تھا، جس کے تحت نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے کے نزدیک اس پروجیکٹ کے تحت 3، 4 اور 5 بی ایچ کے فلیٹس والی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ نیو اوکھلا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (نوئیڈا) کی جانب سے اس پروجیکٹ کے لئے 14 ٹاورز کو منظوری فراہم کی تھی۔ تاہم دقت اس وقت شروع ہوئی جب اس کمپنی نے منصوبہ میں تبدیلی کرتے ہوئے سال 2012 تک احاطہ میں 14 کے بجائے 15 عمارتیں تعمیر کی گئیں۔ اس کے علاوہ منظوری 9 منزلہ ٹاورز کی دی گئی تھی جبکہ موقع پر 11 منزلہ ٹاورز تعمیر کئے گئے۔
اسی کے ساتھ اس پروجیکٹ کے علاوہ ایک اور منصوبہ شروع کر دیا تھا، جس میں مزید دو عمارت تعمیر ہونی تھیں، جنہیں 40 منزلہ بنانے کا منصوبہ تھا۔ ایسے میں کمپنی اور مقامی لوگوں کے درمیان قانون جنگ شروع ہو گئی۔ سپر ٹیک نے ٹاور ون کے سامنے گرین ایریا بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ دسمبر 2006 تک عدالت میں پیش کئے گئے دستاویزات کے مطابق یہ اس منصوبہ میں شامل تھا جس میں پہلی بار جون 2005 میں ترمیم کی گئی۔
تاہم بعد میں گرین ایریا وہ زمین بن گیا جس پر سین اور اپیکس ٹوئن ٹاورز تعمیر کئے جانے تھے۔ اس پروجیکٹ میں تیسری ترمیم مارچ 2012 میں کی گئی۔ ایمرالڈ کورٹ اب ایک ایسا پروجیکٹ بن گیا جس میں 11 منزلوں کے 15 ٹاورز شامل تھے۔ ساتھ ہی سین اور اپیکس کی اونچائی 24 منزلوں سے 40 منزلوں تک بڑھا دی گئی۔ایمرالڈ کورٹ کے رہائشیوں نے غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جا رہے ان ٹاوروں کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ نوئیڈا اتھارٹی سے ان کی تعمیر سے متعلق منظور کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس کے بعد مکینوں نے الہ آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی جس پر عدالت نے اپریل 2014 میں ٹاورز کو منہدم کرنے کا حکم دیا۔ تاہم، سپرٹیک نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی اور معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔سپریم کورٹ آف انڈیا نے 2021 میں نوئیڈا ٹوئن ٹاورز کو منہدم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹاورز غیر قانونی طور پر بنائے گئے تھے۔ اس کے بعد سپرٹیک نے سپریم کورٹ سے اپنے حکم پر نظرثانی کی اپیل کی۔سپریم کورٹ میں اس کیس سے متعلق کئی سماعتیں ہوئیں۔ سماعت میں ایمرالڈ کورٹ کے رہائشیوں کے تحفظ کے بارے میں خدشات بھی شامل تھے۔ تاہم عدالت نے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔اب آج ان دونوں عمارتوں کو گرا دیا جائے گا۔ دہلی کے قطب مینار سے 100 میٹر اونچی ان عمارتوں کو گرانے کے لیے 3700 کلو گرام سے زیادہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا جائے گا۔ ان دونوں عمارتوں کی تعمیر میں تقریبا 800 کروڑ رپے خرچ ہوئے تھے اور اب اس کو گرانے میں تقریبا 18.55 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ جس کا خرچ ٹاورز کی تعمیر کرنے والی کمپنی کو ہی برداشت کرنا پڑے گا۔سپرٹیک عمارت کی اونچائی تاریخی عمارت قطب مینار سے بھی زیادہ ہے۔ اس کو بنانے میں کئی سال لگ گئے اور اب گرانے میں محض کچھ سیکنڈ ہی لگنے ہیں۔ ماہرین کی مدد کر رہے برطانوی انجینئر نے بتایا ہے کہ جب عمارت کو گرایا جائے گا تو اس سے اٹھنے والی دھول آسمان میں غبار کی شکل میں تقریبا 300 میٹر تک پھیل جائے گی اور اسی دوران ارد گرد کے علاقوں میں موجود عمارتوں میں بھی اس کی دھمک محسوس کی جائے گی۔

Tags: ٹوئن ٹاور
ShareTweetSend
Previous Post

یوکرین کادعویٰ: روس کے 46 ہزار سے زائد فوجی اب تک ہلاک

Next Post

گجرات یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم کی لاش برآمد

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
گجرات یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم کی لاش برآمد

گجرات یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم کی لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In