ڈاکار(ایجنسیاں)مغربی افریقہ کے ملک سینیگال کے وسطی علاقے میں دو بسوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 87 زخمی ہوگئے۔دارالحکومت ڈاکار سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ وسطی علاقے کافرین کے قریب نمبر ون نیشنل روڈ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سوا تین بجے پیش آیا۔
ادھر سینیگال کے صدر میکی سال نے کہا کہ افسوسناک حادثے میں چالیس افراد ہلاک ہوئے، انھوں نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔