جمعہ, نومبر 21, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ہماچل پردیش میں غیر معمولی برف باری

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 6, 2024
in دیار وطن
0
ہماچل پردیش میں غیر معمولی برف باری
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شملہ، 5 فروری (یو این آئی) ہماچل پردیش میں پہاڑی علاقوں میں گزشتہ دو دن شدید برف باری ہوئی ہے۔ لاہول اسپتی، کنور، کلو، شملہ اور چمبہ اضلاع میں شدید برف باری ہوئی ہے۔اونچے علاقوں میں اس موسم سرما میں جمعہ سے اتوار کی رات تک شدید برف باری ہوئی۔ اس برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فی الحال اگلے پانچ روز تک موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق برف باری اور بارش کی وجہ سے ریاست بھر میں 645 سڑکیں اور 1416 پاور ٹرانسفارمر ٹھپ ہیں۔
برف باری کے باعث چار قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہے۔ رپورٹ کے مطابق شملہ ضلع میں سب سے زیادہ 242 سڑکیں بند ہیں۔ شملہ ضلع کے بالائی علاقوں میں گزشتہ پانچ دنوں سے بس سروس ٹھپ ہے۔ اس کے علاوہ لاہول سپتی میں 157، کولو میں 93، چمبہ میں 61، منڈی میں 51، کنور میں 24 اور سرمور میں 16 سڑکیں بند ہیں۔ لاہول اسپتی اور کلّو اضلاع میں دو دو قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت پچھلے ایک ہفتے سے ٹھپ ہے۔
برف باری سے بجلی کی فراہمی پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔ ریاست میں بجلی کے 1416 ٹرانسفارمر بند ہونے سے سیکڑوں خاندان تاریکی میں ہیں۔ کلو ضلع میں 485، چمبہ میں 319، سرمور میں 245، منڈی میں 221، شملہ میں 113 اور کنور ضلع میں 30 ٹرانسفارمروں سے بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شملہ ضلع کے چڈگاؤں میں 35، کھدرالہ میں 30 اور نارکنڈہ میں 25 سینٹی میٹر تازہ برف پڑی ہے۔ جب کہ کلو ضلع کے سیاحتی مقام منالی میں 23، گنڈلا میں 16 اور کیلانگ اور شیلارو میں 15-15 سینٹی میٹر برفبای ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ریاست میں آئندہ پانچ روز تک موسم صاف رہے گا۔شملہ میں واقع موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر سریندر پال نے بتایا کہ پیر کو ریاست کے میدانی اور وسط پہاڑی علاقوں میں بارش اور اونچے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں 6 فروری سے 10 فروری تک موسم صاف رہے گا۔

Tags: برف باریقومی شاہراہموسم سرماہماچل پردیش
ShareTweetSend
Previous Post

ڈی آر ڈی او نے ‘ابھیاس’ وہیکل کا کامیاب تجربہ کیا

Next Post

ایسا قانون جو شریعت کے خلاف ہو ہمیں منظور نہیں: مولانا ارشدمدنی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہمارااعتراض سرکارکی نیت پر ہے ، سرورے پر نہیں:مولاناا رشدمدنی

ایسا قانون جو شریعت کے خلاف ہو ہمیں منظور نہیں: مولانا ارشدمدنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In