ہفتہ, جون 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب

اردو اکادمی دہلی کا 32 واں اردو ڈرامافیسٹول اختتام پذیر

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 7, 2023
in دیارِادب
0
اردو اکادمی دہلی کا 32 واں اردو ڈرامافیسٹول اختتام پذیر
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:محکمہ فن،ثقافت والسنہ خطہ قومی راجدھانی، حکومت دہلی، اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام سری رام سینٹر، صفدر ہاشمی مارگ، منڈی ہاؤس نئی دہلی میں 32 ویں چھ روزہ اردو ڈراما فیسٹول آج اختتام پذیرہوگیا۔ گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی ناظرین کی بڑی تعداد پہنچی اور ڈرامے کوپسندکیا اور فن کاروں کی پیش کش کو سراہا۔ڈراما فیسٹول کے آخری دن پرینکا شرما کی ہدایت میں سلی سولس فاؤنڈیشن تھیٹر گروپ نے محمد علیم کا تحریر کردہ ڈراما ’’ رابعہ ‘‘ پیش کیا۔ڈراما ’’رابعہ ‘‘میں رابعہ کا مرکزی کردار پرینکا شرما نے ادا کیا۔ اس کے علاوہ نکیتا راوت (بھابھی)، شوبھا بھاردواج (امی)، وکاس بہاری (ابو)، تانیہ (چھوٹی رابعہ)، روبینہ سیف (چاچی)، کوکب فرید (مولانا)، شعیب تیاگی (کبیر میاں)، کپل سہراوت (زاہد)، انشو، مانیا، روبینہ، عالیہ (پڑوسن) اور یشوی مہرا، پنیت آنند، راہل چوہان، سنجیو، محمد علیم وغیرہ نے بہت خوبصورت انداز میں کردار نگاری کے جوہر دکھائے۔ڈراما ایسا اثرانگیز تھا کہ مجمع پر سکوت طاری ہو گیا اورناظرین آبدیدہ ہوگئے۔
ڈراما شروع ہونے سے قبل اطہر سعید نے ہدایت کار، تخلیق کار اور ڈراما ’’رابعہ‘‘کا مختصراً تعارف کرایا اور ڈرامے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ ڈراما ادب کا بہت اہم حصہ ہے اور ادب نے ہمیشہ سماج کو آئینہ دکھایا ہے، تھیٹر نے ہمیشہ سچائی کی ترجمانی کرنے کی کوشش کی ہے۔
32واں چھ روزہ اردو ڈرامافیسٹول یکم مارچ کو شروع ہوا تھا ، جس کا اختتام آج ’’رابعہ‘‘ کی پیشکش کے ساتھ ہوا ۔اس فیسٹولمیں لمحوں کی ملاقات،بدذا ت ،آذر کا خواب، جون ایلیا کا جن،اکیلی اوررابعہ کے نام سے شاندار ڈرامے پیش کیے گئے ،سبھی ڈراموں میں ناظرین کی کثیر تعداد موجود رہی اور ڈرامے کے اداکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ اس اعتبار سے سبھی ڈرامے بہت مقبول ہوئے اور پسند کیے گئے۔
اس موقع پر ڈراما ’’رابعہ ‘‘ کے تخلیق کار محمد علیم نے ڈرامے کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذہب نے ہمیں جو اختیارات دیے ہیں ہماری سوسائٹی کو چاہیے کہ وہ ان کو ادا کرنے کی ترغیب دے اور ازدواجی زندگی کے سلسلے میں مذہب نے جو اختیارات دیے ہیں انھیں پورا کرنے کی بھی کوشش کرنی چاہیے۔ہم نے اس ڈرامے میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ اپنی آواز بلند کرنا سیکھیں ۔ہدایت کار پرینکا شرما نے ڈرامے کی پیش کش کے لیے اردو اکادمی دہلی اور حکومت دہلی کا شکریہ ادا کیا۔
ڈرامے کے اختتام پر اردو اکادمی، دہلی کے سینئر اکاؤنٹس آفیسر کلبھوشن اروڑا نے ڈرامے کی ہدایت کار پرینکا شرما اور اس ڈرامے کے تخلیق کارمحمد علیم کو گلدستہ پیش کرکے خیر مقدم کیا۔
ناظرین میں پروفیسر محمد کاظم، حسن ربانی، ڈاکٹر فرمان چودھری، ارشاد سکندر، زاہد اور ریشماں فاروقی وغیرہ بطور خاص موجود تھے۔

Tags: اختتاماردو اکادمی دہلیاردو ڈرامافیسٹول
ShareTweetSend
Previous Post

دار القضا ء کے قیام کا مقصد معاشرہ میں انصاف کو عام کرنا ہے:مولانا احمد ولی فیصل رحما نی

Next Post

حیدر آباد کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ کی اورنگ آباد میں عزت افزائی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
حیدر آباد کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ کی اورنگ آباد میں عزت افزائی

حیدر آباد کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ کی اورنگ آباد میں عزت افزائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In