ہفتہ, مارچ 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

امریکہ نے پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 منتخب ممالک نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 21, 2024
in اخبارجہاں
0
اسرائیل وحماس کی جنگ کو روکنے کی روسی قراردار سلامتی کونسل سے مسترد
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیویارک ، 21 نومبر (یو این آئی) غزہ پر اسرائیلی مظالم جاری رہیں گے، امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔ امریکا پہلے بھی تین بار جنگ بندی کی قرار دادیں ویٹو کرچکا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 منتخب ممالک نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ غزہ میں غیر مشروط، فوری اور مستقل جنگ بندی کی جائے۔خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق قرارداد کے حق میں 14مستقل ممالک نے ووٹ دیا لیکن امریکا نے قرارداد کو ویٹو کردیا، امریکا 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران پہلےبھی 3 بار جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقے پر بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اب تک تقریباً 44ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں17ہزار چار سو سے زائد بچے شامل ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ میں ہر30منٹ میں ایک بچہ اسرائیلی حملوں سے شہید ہوا۔
اگرچہ قرار داد میں غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ شامل تھا، واشنگٹن نے "غیر مشروط” جنگ بندی کے مطالبے کی مخالفت کی تھی۔
اقوام متحدہ میں امریکی نائب مندوب رابرٹ وُڈ نے نیویارک میں اجلاس کے دوران کہا کہ ہم نے مذاکرات کے دوران واضح کر دیا تھا کہ ہم ایسی کسی غیر مشروط جنگ بندی کی حمایت نہیں کرسکتے جو یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی نہ بنائے، انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے پائیدار خاتمے کے لیے یرغمالیوں کی رہائی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کی قرارداد کو چوتھی بار ویٹو کیا ہے۔

Tags: امریکاسلامتی کونسلغزہفلسطینقرار دادنیویارکواشنگٹن
ShareTweetSend
Previous Post

ایگزٹ پول میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ

Next Post

اڈانی گروپ نے الزامات کی تردید کی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اڈانی گروپ نے الزامات کی  تردید کی

اڈانی گروپ نے الزامات کی تردید کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In