پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

اڈانی گروپ نے الزامات کی تردید کی

امریکی عدالت میں گوتم اڈانی ودیگر کے خلاف 'جھوٹے اور گمراہ کن' حقائق کی بنیاد پر فنڈ اکٹھا کرنے کے معاملہ میں چارج شیٹ داخل کی ہے

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 21, 2024
in دیار وطن
0
اڈانی گروپ نے الزامات کی  تردید کی
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) اڈانی گروپ نے جمعرات کو کہا کہ امریکی محکمہ انصاف اور سیکورٹیز مارکیٹ ریگولیٹر (ایس ای سی) کی طرف سے اڈانی گرین کمپنی کے ڈائریکٹرز کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کی تردید کی جاتی ہے اڈانی گروپ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ ’’عدالت میں لگائے گئے الزامات محض الزامات ہیں اور ملزمان کو قصوروار ثابت ہونے تک بے قصور سمجھا جاتا ہے۔‘‘ ہم قانون کا ہر ممکن سہارا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اڈانی گروپ اپنے کاموں میں حکمرانی، شفافیت اور ریگولیٹری تعمیل کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم اپنے تمام شراکت داروں، ملازمین اور اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم قانون کی پاسداری کرنے والے گروپ ہیں اور ضابطوں کی مکمل اور سختی سے تعمیل کرتے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ امریکہ نے اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی اور اس کے کچھ سینئر ایگزیکٹونز کے خلاف امریکی سرمایہ کاروں اور عالمی مالیاتی اداروں سے ‘جھوٹے اور گمراہ کن’ حقائق کی بنیاد پر فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے اربوں ڈالر کی اسکیم میں اس کے مبینہ رول پرامریکہ کی ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے رشوت خوری اور دھوکہ دہی کا الزام لگانے والی پانچ گنتی کی مجرمانہ فرد جرم کو بروکلین کی ایک وفاقی عدالت میں نیو یارک کے مشرقی ضلع کے پراسیکیوٹر نے پڑھ کر سنایا۔

‘یواین آئی’ نے ان مبینہ الزامات پر اڈانی گروپ سے جواب طلب کرنے کے لیے ایک سوال بھیجا ہے جس کے جواب کا انتظار ہے۔دریں اثنا، اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز جمعرات کی صبح بی ایس ای میں 20 فیصد تک گر کر 2256.20 روپے فی شیئر پرآ گئے۔بروکلین کی ایک عدالت میں دائر فرد جرم کے مطابق2020 اور 2024 کے درمیان مدعا علیہان نے ہندوستان میں حکومت کے ساتھ شمسی توانائی کی فراہمی کے منافع بخش معاہدے حاصل کرنے کے لیے سرکاری اہلکاروں کو 250 ملین ڈالر سے زیادہ کی رشوت دینے پر اتفاق کیاتھا۔ کمپنی کو تقریباً 20 سال کے عرصے میں ٹیکس کے بعد 2 بلین ڈالر سے زیادہ کے منافع کی توقع تھی۔اڈانی گروپ کے خلاف دائر الزامات میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی کمپنی نے اپنی رشوت ستانی کی اسکیم کے بارے میں امریکی سرمایہ کاروں کو اندھیرے میں رکھ کر بینکوں اور سرمایہ کاروں سے جھوٹ بول کر اربوں ڈالر اکٹھے کیے جو کہ امریکی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

نیو یارک کے مشرقی ضلع کے لئے ریاستہائے متحدہ کے اٹارنی کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک میڈیا ریلیز میں کہا گیا ہے- "کئی مواقع پرگوتم ایس اڈانی نے رشوت ستانی کی اسکیم کو آگے بڑھانے کے لیے اڈانی نے ذاتی طور پر ہندوستانی حکومت کے ایک افسر سے ملاقات کی اور مدعا علیہان نے اس پر عمل درآمد کے پہلوؤں پر بات کرنے کے لیے ایک دوسرے سے انفرادی ملاقات کی۔ مدعا علیہان نے رشوت کی اسکیم کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششوں کیلئے جس میں الیکٹرانک میسجنگ ایپلی کیشنز کے ذریعےاکثر تبادلہ خیال کیا”۔

نیو یارک کے مشرقی ضلع کے اٹارنی برائن پیس نے کہا-"جیسا کہ الزام لگایا گیا ہے مدعا علیہان نے اربوں ڈالر کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے کے لیے ایک وسیع اسکیم ترتیب دی، اور گوتم ایس اڈانی، ساگر آر اڈانی اور ونیت ایس جین نے رشوت ستانی کی اسکیم کے بارے میں جھوٹ بولا کیونکہ وہ امریکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔یہ جرائم مبینہ طور پر سینئر افسران اور ڈائریکٹرز نے امریکی سرمایہ کاروں کی قیمت پر بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے ذریعے بڑے پیمانے پر ریاستی توانائی کی فراہمی کے معاہدوں کو حاصل کرنے اور ان کی مالی اعانت کے لیے کیے تھے۔” انہوں نے فرد جرم پڑھنے کے بعد کہا-"امریکی فوجداری تحقیقات کا ڈویژن دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوتا ہے، بدعنوان، دھوکہ دہی اور رکاوٹ ڈالنے والے طرز عمل کے خلاف جارحانہ طور پر مقدمہ چلانا جاری رکھے گا۔”
فردِ جرم میں گوتم اڈانی، ساگر اڈانی اوراڈانی گروپ کے دیگر ایگزیکٹو ز پر”جھوٹے اور گمراہ کن” بیانات پر مبنی فنڈز حاصل کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر کی اسکیم میں’اہم سکیورٹیز فراڈ’ کاارتکاب اور’ الیکٹرانک کمیونیکیشن پیغام کے ذریعہ دھوکہ دھڑی کرنے کی سازش’ کا الزام لگایا گیا ہے۔حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی نے کاروباری گروپ کے معاملات کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تحقیقات کے اپنے مطالبے کو یک بار پھر دہرایا ہے۔

Tags: اڈانی گروپاڈانی گرین کمپنیامریکی محکمہ انصافشفافیتقانون
ShareTweetSend
Previous Post

امریکہ نے پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

Next Post

پاکستان میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38 ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پاکستان  میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38 ہلاک

پاکستان میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38 ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In