بنگلورو(پریس ریلیز): امریکی سفارت خانہ کی ناظم الأمور امبیسڈر الزبتھ جونز 12 سے 17 فروری 2023 تک بنگلورو میں منعقد ہونے والے ایرو انڈیا میں امریکہ کے سب سے بڑے وفد کی قیادت کریں گی۔یہ جانکاری نئی دہلی میں واقع امریکی سفارت خانہ کی جانب سے جاری ریلیز میں دی گئی ہے۔
’’عالمی معیار کے سازوسامان، تربیت، صلاحیت اور مختلف ماحول میں کام کرنے کے اہلیت؛ جو امریکی صنعت اور ملٹری کی خصوصیات ہیں؛ کی نمائش کے لیے ایرو انڈیا میں اب تک کے سب سے بڑے امریکی وفد کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہوگی۔ جیسا کہ ہندوستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کی جدیدکاری کر رہا ہے، یقیناً ہم اسکی پسند کا پارٹنر بننا چاہتے ہیں۔ ہم باہمی طور پر فائدہ مند مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقیاتی شراکت داریوں پر تیزی سے توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ ہم ایک محفوظ، زیادہ خوشحال، زیادہ کھلے اور آزاد ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے ہندوستان کو ایک ناگزیر شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں،‘‘ امبیسڈر جونز نے کہا۔
ایرو انڈیا 2023 میں امریکی فوجی ارکان کا ایک کراس سیکشن اور متاثر کن طیارے بھی شامل ہوں گے۔
ایرو انڈیا میں امریکی حکومت کے وفد میں شامل ہوں گے:
امبسیڈر اے الزبتھ جونز، ہندوستان میں امریکی مشن کی ناظم الأمور؛
جیدیدیہ پی. رائل، پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع برائے ہند-بحرالکاہل سیکورٹی امور؛
میجر جنرل جولین سی چیٹر، اسسٹنٹ ڈپٹی انڈر سیکریٹری آف ایئر فورس، بین الاقوامی امور؛
ریئر ایڈمرل مائیکل بیکر، سینئر دفاعی اہلکار، امریکی سفارت خانہ نئی دہلی؛
میرا کے. ریسنک، ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے علاقائی سلامتی، بیورو آف پولیٹیکل-ملٹری افیئرز؛
جوڈتھ روین، قونصل جنرل، امریکی قونصلیٹ جنرل چنئی؛
جسٹن کے میک فارلن، ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع برائے ترقی صنعتی اڈے اور بین الاقوامی سرگرمی؛
مائیکل ایف ملر، ڈپٹی ڈائریکٹر، دفاعی سیکیورٹی تعاون ایجنسی؛
بریگیڈیئر جنرل جوئل ڈبلیو سفرانیک، ڈائریکٹر ایئر فورس سیکیورٹی اسسٹنس اینڈ کوآپریشن ڈائریکٹوریٹ اور بین الاقوامی امور، ایئر فورس میٹریل کمانڈ کے ڈائریکٹر؛
کارلا ہارن، نیوی انٹرنیشنل پروگرامز آفس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر؛
جے ماریو مرانڈا، نیوی انٹرنیشنل پروگرامز آفس میں ٹیکنالوجی، سیکورٹی، اور کوآپریٹو پروگرامز کے ڈائریکٹر؛
کیری ارون، قونصلر برائے تجارتی امور، یو ایس قونصلیٹ جنرل چنئی؛ اور
پیٹر ایونز، ڈپٹی ڈائریکٹر برائے علاقائی سلامتی اور اسلحہ کی منتقلی، امریکی محکمہ خارجہ
ایرو انڈیا 2023 میں سرکردہ امریکی دفاعی کمپنیاں جو یو ایس اے پارٹنرشپ پویلین میں نمائش کریں گی، وہ ہیں: ایرو میٹلز الائنس، ایسٹروناٹکس کارپوریشن آف امریکہ، بوئنگ، جی ای ایرو اسپیس، جنرل ایٹمکس ایروناٹیکل سسٹمز انکارپوریشن، ہائی ٹیک امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن، جونل لیبارٹریز، انکارپوریشن، کال مین ورلڈ وائڈ، لاک ہیڈ مارٹن، پریٹ اینڈ وہٹنے اور ٹی ڈبلیو میٹلس ایل ایل سی۔ یو ایس اے پارٹنرشپ پویلین میں امریکی نمائش کنندگان کے بارے میں معلومات کا لنک جو کال میں ورلڈ وائڈ کے زیر اہتمام اور یلہانکا ایئر فورس بیس کے ہال A میں واقع ہے: https://kallman.com/shows/aero-india-2023
ہندوستان کی سب سے بڑی ایوی ایشن نمائش کے لیے دو طرفہ تعاون کے جذبے میں، یونائیٹڈ اسٹیٹس ایئر فورس بینڈ آف دی پیسیفک کا سات رکنی موسیقی کا گروپ ’فائنل اپروچ‘ 16 فروری کو ایرو انڈیا میں اور پورے ہفتے بنگلورو کے کئی مقامات پر عوام کے لیے پرفارم کرے گا۔
ایرو انڈیا میں امریکہ کی شاندار سرگرمی امریکہ-ہندوستان دفاعی شراکت داری کو مضبوط کرتی ہے، ہند-بحرالکاہل کی سلامتی کے لیے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے، باہمی تعاون کو فروغ دیتی ہے، اور امریکی فوج کی لچکدار جنگی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ جیسا کہ صدر جو بائیڈن نے کہا، "ہماری ہر ایک قوم کا مستقبل – اور درحقیقت دنیا – کا انحصار ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل پر ہے جو آنے والی دہائیوں میں پائیدار اور پھل پھول رہا ہے۔”